وَٱلضُّحَىٰ
آیت 1
ترجمہ معنیقسم ہے روز روشن کی
سُوْرَةُ الضُّحٰي
سورت 93آیات 11 مقام نزول مکیپارہ 30–30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلضُّحَىٰ
آیت 1
ترجمہ معنیقسم ہے روز روشن کی
وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ
آیت 2
ترجمہ معنیاور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
آیت 3
ترجمہ معنی(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا
وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرࣱ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ
آیت 4
ترجمہ معنیاور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ
آیت 5
ترجمہ معنیاور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمࣰ ا فَـَٔاوَىٰ
آیت 6
ترجمہ معنیکیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟
وَوَجَدَكَ ضَآلࣰّ ا فَهَدَىٰ
آیت 7
ترجمہ معنیاور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی
وَوَجَدَكَ عَآئِلࣰ ا فَأَغۡنَىٰ
آیت 8
ترجمہ معنیاور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا
فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ
آیت 9
ترجمہ معنیلہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ
آیت 10
ترجمہ معنیاور سائل کو نہ جھڑکو
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
آیت 11
ترجمہ معنیاور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو