قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الَّيْلِ

Al-Lail

سورت 92آیات 21 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

92:1

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ

آیت 1

ترجمہ معنیقسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے

92:2

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

آیت 2

ترجمہ معنیاور دن کی جبکہ وہ روشن ہو

92:3

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ

آیت 3

ترجمہ معنیاور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا

92:4

إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ

آیت 4

ترجمہ معنیدرحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں

92:5

فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ

آیت 5

ترجمہ معنیتو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا

92:6

وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

آیت 6

ترجمہ معنیاور بھلائی کو سچ مانا

92:7

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ

آیت 7

ترجمہ معنیاس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے

92:8

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ

آیت 8

ترجمہ معنیاور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی

92:9

وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

آیت 9

ترجمہ معنیاور بھلائی کو جھٹلایا

92:10

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ

آیت 10

ترجمہ معنیاس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے

92:11

وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ

آیت 11

ترجمہ معنیاور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟

92:12

إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ

آیت 12

ترجمہ معنیبے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے

92:13

وَإِنَّ لَنَا لَلۡأٓخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ

آیت 13

ترجمہ معنیاور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں

92:14

فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارࣰ ا تَلَظَّىٰ

آیت 14

ترجمہ معنیپس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے

92:15

لَا يَصۡلَىٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى

آیت 15

ترجمہ معنیاُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت

92:16

ٱلَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

آیت 16

ترجمہ معنیجس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

92:17

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَى

آیت 17

ترجمہ معنیاور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار

92:18

ٱلَّذِي يُؤۡتِي مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ

آیت 18

ترجمہ معنیجو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے

92:19

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعۡمَةࣲ تُجۡزَىٰٓ

آیت 19

ترجمہ معنیاُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو

92:20

إِلَّا ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ ٱلۡأَعۡلَىٰ

آیت 20

ترجمہ معنیوہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے

92:21

وَلَسَوۡفَ يَرۡضَىٰ

آیت 21

ترجمہ معنیاور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا

ترتیبات