قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الشَّمْسِ

Ash-Shams

سورت 91آیات 15 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

91:1

وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا

آیت 1

ترجمہ معنیسورج اور اُس کی دھوپ کی قسم

91:2

وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا

آیت 2

ترجمہ معنیاور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے

91:3

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا

آیت 3

ترجمہ معنیاور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے

91:4

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا

آیت 4

ترجمہ معنیاور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے

91:5

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا

آیت 5

ترجمہ معنیاور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا

91:6

وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا

آیت 6

ترجمہ معنیاور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا

91:7

وَنَفۡسࣲ وَمَا سَوَّىٰهَا

آیت 7

ترجمہ معنیاور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا

91:8

فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا

آیت 8

ترجمہ معنیپھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی

91:9

قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا

آیت 9

ترجمہ معنییقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا

91:10

وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا

آیت 10

ترجمہ معنیاور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا

91:11

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ

آیت 11

ترجمہ معنیثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا

91:12

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا

آیت 12

ترجمہ معنیجب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا

91:13

فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا

آیت 13

ترجمہ معنیتو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)

91:14

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا

آیت 14

ترجمہ معنیمگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا

91:15

وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا

آیت 15

ترجمہ معنیاور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے

ترتیبات