قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الْبَلَدِ

Al-Balad

سورت 90آیات 20 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

لَآ أُقۡسِمُ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ

آیت 1

ترجمہ معنینہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی

وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ

آیت 2

ترجمہ معنیاور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے

وَوَالِدࣲ وَمَا وَلَدَ

آیت 3

ترجمہ معنیاور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی

لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِي كَبَدٍ

آیت 4

ترجمہ معنیدرحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے

أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدࣱ‏

آیت 5

ترجمہ معنیکیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟

يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالࣰ ا لُّبَدًا

آیت 6

ترجمہ معنیکہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا

أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ

آیت 7

ترجمہ معنیکیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟

أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ عَيۡنَيۡنِ

آیت 8

ترجمہ معنیکیا ہم نے اُسے دو آنکھیں

وَلِسَانࣰ ا وَشَفَتَيۡنِ

آیت 9

ترجمہ معنیاور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟

وَهَدَيۡنَٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ

آیت 10

ترجمہ معنیاور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟

فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ

آیت 11

ترجمہ معنیمگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ

آیت 12

ترجمہ معنیاور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟

فَكُّ رَقَبَةٍ

آیت 13

ترجمہ معنیکسی گردن کو غلامی سے چھڑانا

أَوۡ إِطۡعَٰمࣱ فِي يَوۡمࣲ ذِي مَسۡغَبَةࣲ‏

آیت 14

ترجمہ معنییا فاقے کے دن

يَتِيمࣰ ا ذَا مَقۡرَبَةٍ

آیت 15

ترجمہ معنیکسی قریبی یتیم

أَوۡ مِسۡكِينࣰ ا ذَا مَتۡرَبَةࣲ‏

آیت 16

ترجمہ معنییا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ

آیت 17

ترجمہ معنیپھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی

أُوْلَٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ

آیت 18

ترجمہ معنییہ لوگ ہیں دائیں بازو والے

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ

آیت 19

ترجمہ معنیاور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں

عَلَيۡهِمۡ نَارࣱ مُّؤۡصَدَةُۢ

آیت 20

ترجمہ معنیان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی

ترتیبات