وَٱلۡفَجۡرِ
آیت 1
ترجمہ معنیقسم ہے فجر کی
سُوْرَةُ الْفَجْرِ
سورت 89آیات 30 مقام نزول مکیپارہ 30–30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡفَجۡرِ
آیت 1
ترجمہ معنیقسم ہے فجر کی
وَلَيَالٍ عَشۡرࣲ
آیت 2
ترجمہ معنیاور دس راتوں کی
وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ
آیت 3
ترجمہ معنیاور جفت اور طاق کی
وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ
آیت 4
ترجمہ معنیاور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو
هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمࣱ لِّذِي حِجۡرٍ
آیت 5
ترجمہ معنیکیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟
أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
آیت 6
ترجمہ معنیتم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا
إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ
آیت 7
ترجمہ معنیاونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ
ٱلَّتِي لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِي ٱلۡبِلَٰدِ
آیت 8
ترجمہ معنیجن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟
وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ
آیت 9
ترجمہ معنیاور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟
وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ
آیت 10
ترجمہ معنیاور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟
ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ
آیت 11
ترجمہ معنییہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی
فَأَكۡثَرُواْ فِيهَا ٱلۡفَسَادَ
آیت 12
ترجمہ معنیاور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا
فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ
آیت 13
ترجمہ معنیآخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا
إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ
آیت 14
ترجمہ معنیحقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے
فَأَمَّا ٱلۡإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَكۡرَمَنِ
آیت 15
ترجمہ معنیمگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا
وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ
آیت 16
ترجمہ معنیاور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا
كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ
آیت 17
ترجمہ معنیہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے
وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
آیت 18
ترجمہ معنیاور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے
وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلࣰ ا لَّمࣰّ ا
آیت 19
ترجمہ معنیاور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبࣰّ ا جَمࣰّ ا
آیت 20
ترجمہ معنیاور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو
كَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكࣰّ ا دَكࣰّ ا
آیت 21
ترجمہ معنیہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی
وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفࣰّ ا صَفࣰّ ا
آیت 22
ترجمہ معنیاور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے
وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذࣲ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ
آیت 23
ترجمہ معنیاور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟
يَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِي
آیت 24
ترجمہ معنیوہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا
فَيَوۡمَئِذࣲ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدࣱ
آیت 25
ترجمہ معنیپھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدࣱ
آیت 26
ترجمہ معنیاور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں
يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ
آیت 27
ترجمہ معنی(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن
ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةࣰ مَّرۡضِيَّةࣰ
آیت 28
ترجمہ معنیچل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے
فَٱدۡخُلِي فِي عِبَٰدِي
آیت 29
ترجمہ معنیشامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں
وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي
آیت 30
ترجمہ معنیاور داخل ہو جا میری جنت میں