قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الْغَاشِيَةِ

Al-Ghaashiya

سورت 88آیات 26 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ

آیت 1

ترجمہ معنیکیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟

وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ

آیت 2

ترجمہ معنیکچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہونگے

عَامِلَةࣱ نَّاصِبَةࣱ‏

آیت 3

ترجمہ معنیسخت مشقت کر رہے ہونگے

تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةࣰ‏

آیت 4

ترجمہ معنیتھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے

تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةࣲ‏

آیت 5

ترجمہ معنیکھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا

لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعࣲ‏

آیت 6

ترجمہ معنیخار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا

لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعࣲ‏

آیت 7

ترجمہ معنیجو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے

وُجُوهࣱ يَوۡمَئِذࣲ نَّاعِمَةࣱ‏

آیت 8

ترجمہ معنیکچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے

لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةࣱ‏

آیت 9

ترجمہ معنیاپنی کار گزاری پر خوش ہونگے

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةࣲ‏

آیت 10

ترجمہ معنیعالی مقام جنت میں ہوں گے

لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةࣰ‏

آیت 11

ترجمہ معنیکوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے

فِيهَا عَيۡنࣱ جَارِيَةࣱ‏

آیت 12

ترجمہ معنیاُس میں چشمے رواں ہونگے

فِيهَا سُرُرࣱ مَّرۡفُوعَةࣱ‏

آیت 13

ترجمہ معنیاُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی

وَأَكۡوَابࣱ مَّوۡضُوعَةࣱ‏

آیت 14

ترجمہ معنیساغر رکھے ہوئے ہوں گے

وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةࣱ‏

آیت 15

ترجمہ معنیگاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی

وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ

آیت 16

ترجمہ معنیاور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے

أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ

آیت 17

ترجمہ معنی(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟

وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ

آیت 18

ترجمہ معنیآسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟

وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ

آیت 19

ترجمہ معنیپہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟

وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ

آیت 20

ترجمہ معنیاور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟

فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرࣱ‏

آیت 21

ترجمہ معنیاچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو

لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ

آیت 22

ترجمہ معنیکچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو

إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ

آیت 23

ترجمہ معنیالبتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا

فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ

آیت 24

ترجمہ معنیتو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا

إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ

آیت 25

ترجمہ معنیاِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے

ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم

آیت 26

ترجمہ معنیپھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے

ترتیبات