سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى
آیت 1
ترجمہ معنی(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو
سُوْرَةُ الْاَعْلٰي
سورت 87آیات 19 مقام نزول مکیپارہ 30–30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى
آیت 1
ترجمہ معنی(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو
ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
آیت 2
ترجمہ معنیجس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا
وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
آیت 3
ترجمہ معنیجس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی
وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ
آیت 4
ترجمہ معنیجس نے نباتات اگائیں
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ
آیت 5
ترجمہ معنیپھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
آیت 6
ترجمہ معنیہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ
آیت 7
ترجمہ معنیسوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ
آیت 8
ترجمہ معنیاور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں
فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ
آیت 9
ترجمہ معنیلہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ
آیت 10
ترجمہ معنیجو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى
آیت 11
ترجمہ معنیاور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت
ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ
آیت 12
ترجمہ معنیجو بڑی آگ میں جائے گا
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ
آیت 13
ترجمہ معنیپھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا
قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
آیت 14
ترجمہ معنیفلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی
وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
آیت 15
ترجمہ معنیاور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی
بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
آیت 16
ترجمہ معنیمگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرࣱ وَأَبۡقَىٰٓ
آیت 17
ترجمہ معنیحالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے
إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ
آیت 18
ترجمہ معنییہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی
صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
آیت 19
ترجمہ معنیابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں