قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الطَّارِقِ

At-Taariq

سورت 86آیات 17 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ

آیت 1

ترجمہ معنیقسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ

آیت 2

ترجمہ معنیاور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟

ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ

آیت 3

ترجمہ معنیچمکتا ہوا تارا

إِن كُلُّ نَفۡسࣲ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظࣱ‏

آیت 4

ترجمہ معنیکوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو

فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ

آیت 5

ترجمہ معنیپھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

خُلِقَ مِن مَّآءࣲ دَافِقࣲ‏

آیت 6

ترجمہ معنیایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ

آیت 7

ترجمہ معنیجو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرࣱ‏

آیت 8

ترجمہ معنییقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے

يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ

آیت 9

ترجمہ معنیجس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةࣲ وَلَا نَاصِرࣲ‏

آیت 10

ترجمہ معنیاُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ

آیت 11

ترجمہ معنیقسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی

وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ

آیت 12

ترجمہ معنیاور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی

إِنَّهُۥ لَقَوۡلࣱ فَصۡلࣱ‏

آیت 13

ترجمہ معنییہ ایک جچی تلی بات ہے

وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ

آیت 14

ترجمہ معنیہنسی مذاق نہیں ہے

إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدࣰ ا

آیت 15

ترجمہ معنییہ لوگ چالیں چل رہے ہیں

وَأَكِيدُ كَيۡدࣰ ا

آیت 16

ترجمہ معنیاور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں

فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا

آیت 17

ترجمہ معنیپس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو

ترتیبات