وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ
آیت 1
ترجمہ معنیقسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی
سُوْرَةُ الْبُرُوْجِ
سورت 85آیات 22 مقام نزول مکیپارہ 30–30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ
آیت 1
ترجمہ معنیقسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی
وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡمَوۡعُودِ
آیت 2
ترجمہ معنیاور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے
وَشَاهِدࣲ وَمَشۡهُودࣲ
آیت 3
ترجمہ معنیاور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی
قُتِلَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡأُخۡدُودِ
آیت 4
ترجمہ معنیکہ مارے گئے گڑھے والے
ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلۡوَقُودِ
آیت 5
ترجمہ معنی(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی
إِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُودࣱ
آیت 6
ترجمہ معنیجبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے
وَهُمۡ عَلَىٰ مَا يَفۡعَلُونَ بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ شُهُودࣱ
آیت 7
ترجمہ معنیاور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے
وَمَا نَقَمُواْ مِنۡهُمۡ إِلَّآ أَن يُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ
آیت 8
ترجمہ معنیاور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے
ٱلَّذِي لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءࣲ شَهِيدٌ
آیت 9
ترجمہ معنیجو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے
إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُواْ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوبُواْ فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ ٱلۡحَرِيقِ
آیت 10
ترجمہ معنیجن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ جَنَّٰتࣱ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡكَبِيرُ
آیت 11
ترجمہ معنیجو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی
إِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
آیت 12
ترجمہ معنیدرحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے
إِنَّهُۥ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيدُ
آیت 13
ترجمہ معنیوہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا
وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلۡوَدُودُ
آیت 14
ترجمہ معنیاور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے
ذُو ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡمَجِيدُ
آیت 15
ترجمہ معنیعرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے
فَعَّالࣱ لِّمَا يُرِيدُ
آیت 16
ترجمہ معنیاور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡجُنُودِ
آیت 17
ترجمہ معنیکیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟
فِرۡعَوۡنَ وَثَمُودَ
آیت 18
ترجمہ معنیفرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِي تَكۡذِيبࣲ
آیت 19
ترجمہ معنیمگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں
وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطُۢ
آیت 20
ترجمہ معنیحالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے
بَلۡ هُوَ قُرۡءَانࣱ مَّجِيدࣱ
آیت 21
ترجمہ معنی(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے
فِي لَوۡحࣲ مَّحۡفُوظِۭ
آیت 22
ترجمہ معنیاُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے