قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الاِنْشِقَاقِ

Al-Inshiqaaq

سورت 84آیات 25 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ

آیت 1

ترجمہ معنیجب آسمان پھٹ جائے گا

وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

آیت 2

ترجمہ معنیاور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے)

وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ

آیت 3

ترجمہ معنیاور جب زمین پھیلا دی جائے گی

وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ

آیت 4

ترجمہ معنیاور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی

وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

آیت 5

ترجمہ معنیاور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)

يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحࣰ ا فَمُلَٰقِيهِ

آیت 6

ترجمہ معنیاے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے

فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ

آیت 7

ترجمہ معنیپھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا

فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابࣰ ا يَسِيرࣰ ا

آیت 8

ترجمہ معنیاُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورࣰ ا

آیت 9

ترجمہ معنیاور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا

وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ

آیت 10

ترجمہ معنیرہا وہ شخص جس کا نامہ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا

فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورࣰ ا

آیت 11

ترجمہ معنیتو وہ موت کو پکارے گا

وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا

آیت 12

ترجمہ معنیاور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا

إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا

آیت 13

ترجمہ معنیوہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ

آیت 14

ترجمہ معنیاُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے

بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرࣰ ا

آیت 15

ترجمہ معنیپلٹنا کیسے نہ تھا، اُس کا رب اُس کے کرتوت دیکھ رہا تھا

فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ

آیت 16

ترجمہ معنیپس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی

وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ

آیت 17

ترجمہ معنیاور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے

وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ

آیت 18

ترجمہ معنیاور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے

لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقࣲ‏

آیت 19

ترجمہ معنیتم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے

فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ

آیت 20

ترجمہ معنیپھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩

آیت 21

ترجمہ معنیاور جب قرآن اِن کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ

آیت 22

ترجمہ معنیبلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں

وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ

آیت 23

ترجمہ معنیحالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے

فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

آیت 24

ترجمہ معنیلہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ

آیت 25

ترجمہ معنیالبتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے

ترتیبات