وَيۡلࣱ لِّلۡمُطَفِّفِينَ
آیت 1
ترجمہ معنیتباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے
سُوْرَةُ المُطَفِّفِيْنَ
سورت 83آیات 36 مقام نزول مکیپارہ 30–30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيۡلࣱ لِّلۡمُطَفِّفِينَ
آیت 1
ترجمہ معنیتباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے
ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ
آیت 2
ترجمہ معنیجن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں
وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ
آیت 3
ترجمہ معنیاور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں
أَلَا يَظُنُّ أُوْلَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبۡعُوثُونَ
آیت 4
ترجمہ معنیکیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،
لِيَوۡمٍ عَظِيمࣲ
آیت 5
ترجمہ معنییہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 6
ترجمہ معنیاُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِي سِجِّينࣲ
آیت 7
ترجمہ معنیہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہے
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سِجِّينࣱ
آیت 8
ترجمہ معنیاور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟
كِتَٰبࣱ مَّرۡقُومࣱ
آیت 9
ترجمہ معنیایک کتاب ہے لکھی ہوئی
وَيۡلࣱ يَوۡمَئِذࣲ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت 10
ترجمہ معنیتباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
آیت 11
ترجمہ معنیجو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ
آیت 12
ترجمہ معنیاور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے
إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 13
ترجمہ معنیاُسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں
كَلَّاۖ بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
آیت 14
ترجمہ معنیہرگز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے برے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے
كَلَّآ إِنَّهُمۡ عَن رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذࣲ لَّمَحۡجُوبُونَ
آیت 15
ترجمہ معنیہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گے
ثُمَّ إِنَّهُمۡ لَصَالُواْ ٱلۡجَحِيمِ
آیت 16
ترجمہ معنیپھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
آیت 17
ترجمہ معنیپھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡأَبۡرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ
آیت 18
ترجمہ معنیہرگز نہیں، بے شک نیک آدمیوں کا نامہ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہے
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ
آیت 19
ترجمہ معنیاور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟
كِتَٰبࣱ مَّرۡقُومࣱ
آیت 20
ترجمہ معنیایک لکھی ہوئی کتاب ہے
يَشۡهَدُهُ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
آیت 21
ترجمہ معنیجس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
آیت 22
ترجمہ معنیبے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے
عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
آیت 23
ترجمہ معنیاونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے
تَعۡرِفُ فِي وُجُوهِهِمۡ نَضۡرَةَ ٱلنَّعِيمِ
آیت 24
ترجمہ معنیان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے
يُسۡقَوۡنَ مِن رَّحِيقࣲ مَّخۡتُومٍ
آیت 25
ترجمہ معنیان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مشک کی مہر لگی ہوگی
خِتَٰمُهُۥ مِسۡكࣱۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَٰفِسُونَ
آیت 26
ترجمہ معنیجو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں
وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسۡنِيمٍ
آیت 27
ترجمہ معنیاُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی
عَيۡنࣰ ا يَشۡرَبُ بِهَا ٱلۡمُقَرَّبُونَ
آیت 28
ترجمہ معنییہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے
إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجۡرَمُواْ كَانُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَضۡحَكُونَ
آیت 29
ترجمہ معنیمجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے
وَإِذَا مَرُّواْ بِهِمۡ يَتَغَامَزُونَ
آیت 30
ترجمہ معنیجب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے
وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓاْ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِمُ ٱنقَلَبُواْ فَكِهِينَ
آیت 31
ترجمہ معنیاپنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے
وَإِذَا رَأَوۡهُمۡ قَالُوٓاْ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ
آیت 32
ترجمہ معنیاور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں
وَمَآ أُرۡسِلُواْ عَلَيۡهِمۡ حَٰفِظِينَ
آیت 33
ترجمہ معنیحالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
فَٱلۡيَوۡمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنَ ٱلۡكُفَّارِ يَضۡحَكُونَ
آیت 34
ترجمہ معنیآج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں
عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
آیت 35
ترجمہ معنیمسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں
هَلۡ ثُوِّبَ ٱلۡكُفَّارُ مَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ
آیت 36
ترجمہ معنیمل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے