قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الْاِنْفِطَارِ

Al-Infitaar

سورت 82آیات 19 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتۡ

آیت 1

ترجمہ معنیجب آسمان پھٹ جائے گا

وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ

آیت 2

ترجمہ معنیاور جب تارے بکھر جائیں گے

وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ

آیت 3

ترجمہ معنیاور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے

وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ

آیت 4

ترجمہ معنیاور جب قبریں کھول دی جائیں گی

عَلِمَتۡ نَفۡسࣱ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ

آیت 5

ترجمہ معنیاُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا

يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ

آیت 6

ترجمہ معنیاے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا

ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ

آیت 7

ترجمہ معنیجس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا

فِيٓ أَيِّ صُورَةࣲ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ

آیت 8

ترجمہ معنیاور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟

كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ

آیت 9

ترجمہ معنیہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو

وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَٰفِظِينَ

آیت 10

ترجمہ معنیحالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں

كِرَامࣰ ا كَٰتِبِينَ

آیت 11

ترجمہ معنیایسے معزز کاتب

يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ

آیت 12

ترجمہ معنیجو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں

إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمࣲ‏

آیت 13

ترجمہ معنییقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے

وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِي جَحِيمࣲ‏

آیت 14

ترجمہ معنیاور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے

يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ

آیت 15

ترجمہ معنیجزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے

وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِينَ

آیت 16

ترجمہ معنیاور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ

آیت 17

ترجمہ معنیاور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟

ثُمَّ مَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ

آیت 18

ترجمہ معنیہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟

يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسࣱ لِّنَفۡسࣲ شَيۡـࣰٔ اۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذࣲ لِّلَّهِ

آیت 19

ترجمہ معنییہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا

ترتیبات