قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ التَّكْوِيْرِ

At-Takwir

سورت 81آیات 29 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

81:1

إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ

آیت 1

ترجمہ معنیجب سورج لپیٹ دیا جائے گا

81:2

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ

آیت 2

ترجمہ معنیاور جب تارے بکھر جائیں گے

81:3

وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ

آیت 3

ترجمہ معنیاور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

81:4

وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ

آیت 4

ترجمہ معنیاور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی

81:5

وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ

آیت 5

ترجمہ معنیاور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے

81:6

وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ

آیت 6

ترجمہ معنیاور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے

81:7

وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ

آیت 7

ترجمہ معنیاور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی

81:8

وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ

آیت 8

ترجمہ معنیاور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

81:9

بِأَيِّ ذَنۢبࣲ قُتِلَتۡ

آیت 9

ترجمہ معنیکہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟

81:10

وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ

آیت 10

ترجمہ معنیاور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے

81:11

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتۡ

آیت 11

ترجمہ معنیاور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا

81:12

وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ

آیت 12

ترجمہ معنیاور جب جہنم دہکائی جائے گی

81:13

وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ

آیت 13

ترجمہ معنیاور جب جنت قریب لے آئی جائے گی

81:14

عَلِمَتۡ نَفۡسࣱ مَّآ أَحۡضَرَتۡ

آیت 14

ترجمہ معنیاُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

81:15

فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ

آیت 15

ترجمہ معنیپس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں

81:16

ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ

آیت 16

ترجمہ معنیپلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی

81:17

وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ

آیت 17

ترجمہ معنیاور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی

81:18

وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ

آیت 18

ترجمہ معنیاور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا

81:19

إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولࣲ كَرِيمࣲ‏

آیت 19

ترجمہ معنییہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے

81:20

ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي ٱلۡعَرۡشِ مَكِينࣲ‏

آیت 20

ترجمہ معنیجو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے

81:21

مُّطَاعࣲ ثَمَّ أَمِينࣲ‏

آیت 21

ترجمہ معنیوہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہے

81:22

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونࣲ‏

آیت 22

ترجمہ معنیاور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے

81:23

وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ

آیت 23

ترجمہ معنیاُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے

81:24

وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينࣲ‏

آیت 24

ترجمہ معنیاور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہے

81:25

وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَٰنࣲ رَّجِيمࣲ‏

آیت 25

ترجمہ معنیاور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے

81:26

فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ

آیت 26

ترجمہ معنیپھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟

81:27

إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرࣱ لِّلۡعَٰلَمِينَ

آیت 27

ترجمہ معنییہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے

81:28

لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ

آیت 28

ترجمہ معنیتم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو

81:29

وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

آیت 29

ترجمہ معنیاور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے

ترتیبات