ٱلۡحَآقَّةُ
آیت 1
ترجمہ معنیہونی شدنی
سُوْرَةُ الْحَآقَّةِ
سورت 69آیات 52 مقام نزول مکیپارہ 29–29
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلۡحَآقَّةُ
آیت 1
ترجمہ معنیہونی شدنی
مَا ٱلۡحَآقَّةُ
آیت 2
ترجمہ معنیکیا ہے وہ ہونی شدنی؟
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحَآقَّةُ
آیت 3
ترجمہ معنیاور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ
آیت 4
ترجمہ معنیثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ
آیت 5
ترجمہ معنیتو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے
وَأَمَّا عَادࣱ فَأُهۡلِكُواْ بِرِيحࣲ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةࣲ
آیت 6
ترجمہ معنیاور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے
سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالࣲ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومࣰ اۖ فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِيهَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةࣲ
آیت 7
ترجمہ معنیاللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں
فَهَلۡ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةࣲ
آیت 8
ترجمہ معنیاب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟
وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَن قَبۡلَهُۥ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَٰتُ بِٱلۡخَاطِئَةِ
آیت 9
ترجمہ معنیاور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا
فَعَصَوۡاْ رَسُولَ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَهُمۡ أَخۡذَةࣰ رَّابِيَةً
آیت 10
ترجمہ معنیان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا
إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَآءُ حَمَلۡنَٰكُمۡ فِي ٱلۡجَارِيَةِ
آیت 11
ترجمہ معنیجب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا
لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةࣰ وَتَعِيَهَآ أُذُنࣱ وَٰعِيَةࣱ
آیت 12
ترجمہ معنیتاکہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں
فَإِذَا نُفِخَ فِي ٱلصُّورِ نَفۡخَةࣱ وَٰحِدَةࣱ
آیت 13
ترجمہ معنیپھر جب ایک دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی
وَحُمِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةࣰ وَٰحِدَةࣰ
آیت 14
ترجمہ معنیاور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا
فَيَوۡمَئِذࣲ وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
آیت 15
ترجمہ معنیاُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِيَ يَوۡمَئِذࣲ وَاهِيَةࣱ
آیت 16
ترجمہ معنیاُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی
وَٱلۡمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرۡجَآئِهَاۚ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذࣲ ثَمَٰنِيَةࣱ
آیت 17
ترجمہ معنیفرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے
يَوۡمَئِذࣲ تُعۡرَضُونَ لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِيَةࣱ
آیت 18
ترجمہ معنیوہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَٰبِيَهۡ
آیت 19
ترجمہ معنیاُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال
إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَٰقٍ حِسَابِيَهۡ
آیت 20
ترجمہ معنیمیں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے
فَهُوَ فِي عِيشَةࣲ رَّاضِيَةࣲ
آیت 21
ترجمہ معنیپس وہ دل پسند عیش میں ہوگا
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةࣲ
آیت 22
ترجمہ معنیعالی مقام جنت میں
قُطُوفُهَا دَانِيَةࣱ
آیت 23
ترجمہ معنیجس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے
كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَآ أَسۡلَفۡتُمۡ فِي ٱلۡأَيَّامِ ٱلۡخَالِيَةِ
آیت 24
ترجمہ معنی(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي لَمۡ أُوتَ كِتَٰبِيَهۡ
آیت 25
ترجمہ معنیاور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا
وَلَمۡ أَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ
آیت 26
ترجمہ معنیاور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے
يَٰلَيۡتَهَا كَانَتِ ٱلۡقَاضِيَةَ
آیت 27
ترجمہ معنیکاش میری وہی موت (جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی
مَآ أَغۡنَىٰ عَنِّي مَالِيَهۡۜ
آیت 28
ترجمہ معنیآج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا
هَلَكَ عَنِّي سُلۡطَٰنِيَهۡ
آیت 29
ترجمہ معنیمیرا سارا اقتدار ختم ہو گیا
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
آیت 30
ترجمہ معنی(حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو
ثُمَّ ٱلۡجَحِيمَ صَلُّوهُ
آیت 31
ترجمہ معنیپھر اِسے جہنم میں جھونک دو
ثُمَّ فِي سِلۡسِلَةࣲ ذَرۡعُهَا سَبۡعُونَ ذِرَاعࣰ ا فَٱسۡلُكُوهُ
آیت 32
ترجمہ معنیپھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو
إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت 33
ترجمہ معنییہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
آیت 34
ترجمہ معنیاور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا
فَلَيۡسَ لَهُ ٱلۡيَوۡمَ هَٰهُنَا حَمِيمࣱ
آیت 35
ترجمہ معنیلہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِينࣲ
آیت 36
ترجمہ معنیاور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا
لَّا يَأۡكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلۡخَٰطِـُٔونَ
آیت 37
ترجمہ معنیجسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا
فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ
آیت 38
ترجمہ معنیپس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو
وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ
آیت 39
ترجمہ معنیاور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولࣲ كَرِيمࣲ
آیت 40
ترجمہ معنییہ ایک رسول کریم کا قول ہے
وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرࣲۚ قَلِيلࣰ ا مَّا تُؤۡمِنُونَ
آیت 41
ترجمہ معنیکسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو
وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنࣲۚ قَلِيلࣰ ا مَّا تَذَكَّرُونَ
آیت 42
ترجمہ معنیاور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
تَنزِيلࣱ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 43
ترجمہ معنییہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے
وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِيلِ
آیت 44
ترجمہ معنیاور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی
لَأَخَذۡنَا مِنۡهُ بِٱلۡيَمِينِ
آیت 45
ترجمہ معنیتو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے
ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِينَ
آیت 46
ترجمہ معنیاور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے
فَمَا مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ عَنۡهُ حَٰجِزِينَ
آیت 47
ترجمہ معنیپھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا
وَإِنَّهُۥ لَتَذۡكِرَةࣱ لِّلۡمُتَّقِينَ
آیت 48
ترجمہ معنیدرحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے
وَإِنَّا لَنَعۡلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
آیت 49
ترجمہ معنیاور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں
وَإِنَّهُۥ لَحَسۡرَةٌ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ
آیت 50
ترجمہ معنیایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے
وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلۡيَقِينِ
آیت 51
ترجمہ معنیاور یہ بالکل یقینی حق ہے
فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
آیت 52
ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو