نٓۚ وَٱلۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُونَ
آیت 1
ترجمہ معنین، قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں
سُوْرَةُ الْقَلَمِ
سورت 68آیات 52 مقام نزول مکیپارہ 29–29
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
نٓۚ وَٱلۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُونَ
آیت 1
ترجمہ معنین، قسم ہے قلم کی اور اُس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں
مَآ أَنتَ بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُونࣲ
آیت 2
ترجمہ معنیتم اپنے رب کے فضل سے مجنوں نہیں ہو
وَإِنَّ لَكَ لَأَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُونࣲ
آیت 3
ترجمہ معنیاور یقیناً تمہارے لیے ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ختم ہونے والا نہیں
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمࣲ
آیت 4
ترجمہ معنیاور بیشک تم اخلاق کے بڑے مرتبے پر ہو
فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُونَ
آیت 5
ترجمہ معنیعنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے
بِأَييِّكُمُ ٱلۡمَفۡتُونُ
آیت 6
ترجمہ معنیکہ تم میں سے کون جنون میں مبتلا ہے
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ
آیت 7
ترجمہ معنیتمہارا رب اُن لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹکے ہوئے ہیں، اور وہی ان کو بھی اچھی طرح جانتا ہے جو راہ راست پر ہیں
فَلَا تُطِعِ ٱلۡمُكَذِّبِينَ
آیت 8
ترجمہ معنیلہٰذا تم اِن جھٹلانے والوں کے دباؤ میں ہرگز نہ آؤ
وَدُّواْ لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُونَ
آیت 9
ترجمہ معنییہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں
وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافࣲ مَّهِينٍ
آیت 10
ترجمہ معنیہرگز نہ دبو کسی ایسے شخص سے جو بہت قسمیں کھانے والا بے وقعت آدمی ہے
هَمَّازࣲ مَّشَّآءِۭ بِنَمِيمࣲ
آیت 11
ترجمہ معنیطعنے دیتا ہے، چغلیاں کھاتا پھرتا ہے
مَّنَّاعࣲ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ
آیت 12
ترجمہ معنیبھلائی سے روکتا ہے، ظلم و زیادتی میں حد سے گزر جانے والا ہے، سخت بد اعمال ہے، جفا کار ہے
عُتُلِّۭ بَعۡدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
آیت 13
ترجمہ معنیاور اَن سب عیوب کے ساتھ بد اصل ہے
أَن كَانَ ذَا مَالࣲ وَبَنِينَ
آیت 14
ترجمہ معنیاِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے
إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 15
ترجمہ معنیجب ہماری آیات اُس کو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کے افسانے ہیں
سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلۡخُرۡطُومِ
آیت 16
ترجمہ معنیعنقریب ہم اس کی سونڈ پر داغ لگائیں گے
إِنَّا بَلَوۡنَٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ إِذۡ أَقۡسَمُواْ لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِينَ
آیت 17
ترجمہ معنیہم نے اِن (اہل مکہ) کو اُسی طرح آزمائش میں ڈالا ہے جس طرح ایک باغ کے مالکوں کو آزمائش میں ڈالا تھا، جب اُنہوں نے قسم کھائی کہ صبح سویرے ضرور اپنے باغ کے پھل توڑیں گے
وَلَا يَسۡتَثۡنُونَ
آیت 18
ترجمہ معنیاور وہ کوئی استثناء نہیں کر رہے تھے
فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآئِفࣱ مِّن رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآئِمُونَ
آیت 19
ترجمہ معنیرات کو وہ سوئے پڑے تھے کہ تمہارے رب کی طرف سے ایک بلا اس باغ پر پھر گئی
فَأَصۡبَحَتۡ كَٱلصَّرِيمِ
آیت 20
ترجمہ معنیاور اُس کا حال ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی فصل ہو
فَتَنَادَوۡاْ مُصۡبِحِينَ
آیت 21
ترجمہ معنیصبح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کو پکارا
أَنِ ٱغۡدُواْ عَلَىٰ حَرۡثِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰرِمِينَ
آیت 22
ترجمہ معنیکہ اگر پھل توڑنے ہیں تو سویرے سویرے اپنی کھیتی کی طرف نکل چلو
فَٱنطَلَقُواْ وَهُمۡ يَتَخَٰفَتُونَ
آیت 23
ترجمہ معنیچنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے
أَن لَّا يَدۡخُلَنَّهَا ٱلۡيَوۡمَ عَلَيۡكُم مِّسۡكِينࣱ
آیت 24
ترجمہ معنیکہ آج کوئی مسکین تمہارے پاس باغ میں نہ آنے پائے
وَغَدَوۡاْ عَلَىٰ حَرۡدࣲ قَٰدِرِينَ
آیت 25
ترجمہ معنیوہ کچھ نہ دینے کا فیصلہ کیے ہوئے صبح سویرے جلدی جلدی اِس طرح وہاں گئے جیسے کہ وہ (پھل توڑنے پر) قادر ہیں
فَلَمَّا رَأَوۡهَا قَالُوٓاْ إِنَّا لَضَآلُّونَ
آیت 26
ترجمہ معنیمگر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے "ہم راستہ بھول گئے ہیں
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
آیت 27
ترجمہ معنینہیں، بلکہ ہم محروم رہ گئے
قَالَ أَوۡسَطُهُمۡ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُونَ
آیت 28
ترجمہ معنیاُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
قَالُواْ سُبۡحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
آیت 29
ترجمہ معنیو ہ پکار اٹھے پاک ہے ہمارا رب، واقعی ہم گناہ گار تھے
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضࣲ يَتَلَٰوَمُونَ
آیت 30
ترجمہ معنیپھر اُن میں سے ہر ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگا
قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ
آیت 31
ترجمہ معنیآخر کو انہوں نے کہا "افسوس ہمارے حال پر، بے شک ہم سرکش ہو گئے تھے
عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبۡدِلَنَا خَيۡرࣰ ا مِّنۡهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ
آیت 32
ترجمہ معنیبعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اِس سے بہتر باغ عطا فرمائے، ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں
كَذَٰلِكَ ٱلۡعَذَابُۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَكۡبَرُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ
آیت 33
ترجمہ معنیایسا ہوتا ہے عذاب اور آخرت کا عذاب اِس سے بھی بڑا ہے، کاش یہ لوگ اِس کو جانتے
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت 34
ترجمہ معنییقیناً خدا ترس لوگوں کے لیے اُن کے رب کے ہاں نعمت بھری جنتیں ہیں
أَفَنَجۡعَلُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ كَٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت 35
ترجمہ معنیکیا ہم فرماں برداروں کا حال مجرموں کا سا کر دیں؟
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ
آیت 36
ترجمہ معنیتم لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، تم کیسے حکم لگاتے ہو؟
أَمۡ لَكُمۡ كِتَٰبࣱ فِيهِ تَدۡرُسُونَ
آیت 37
ترجمہ معنیکیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم یہ پڑھتے ہو
إِنَّ لَكُمۡ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
آیت 38
ترجمہ معنیکہ تمہارے لیے ضرور وہاں وہی کچھ ہے جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو؟
أَمۡ لَكُمۡ أَيۡمَٰنٌ عَلَيۡنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ إِنَّ لَكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُونَ
آیت 39
ترجمہ معنییا پھر کیا تمہارے لیے روز قیامت تک ہم پر کچھ عہد و پیمان ثابت ہیں کہ تمہیں وہی کچھ ملے گا جس کا تم حکم لگاؤ؟
سَلۡهُمۡ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
آیت 40
ترجمہ معنیاِن سے پوچھو تم میں سے کون اِس کا ضامن ہے؟
أَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ فَلۡيَأۡتُواْ بِشُرَكَآئِهِمۡ إِن كَانُواْ صَٰدِقِينَ
آیت 41
ترجمہ معنییا پھر اِن کے ٹھیرائے ہوئے کچھ شریک ہیں (جنہوں نے اِس کا ذمہ لیا ہو)؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں
يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَن سَاقࣲ وَيُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ
آیت 42
ترجمہ معنیجس روز سخت وقت آ پڑے گا اور لوگوں کو سجدہ کرنے کے لیے بلایا جائے گا تو یہ لوگ سجدہ نہ کر سکیں گے
خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةࣱۖ وَقَدۡ كَانُواْ يُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمۡ سَٰلِمُونَ
آیت 43
ترجمہ معنیاِن کی نگاہیں نیچی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی یہ جب صحیح و سالم تھے اُس وقت اِنہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا (اور یہ انکار کرتے تھے)
فَذَرۡنِي وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِۖ سَنَسۡتَدۡرِجُهُم مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُونَ
آیت 44
ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، تم اِس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو ہم ایسے طریقہ سے اِن کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ اِن کو خبر بھی نہ ہوگی
وَأُمۡلِي لَهُمۡۚ إِنَّ كَيۡدِي مَتِينٌ
آیت 45
ترجمہ معنیمیں اِن کی رسی دراز کر رہا ہوں، میری چال بڑی زبردست ہے
أَمۡ تَسۡـَٔلُهُمۡ أَجۡرࣰ ا فَهُم مِّن مَّغۡرَمࣲ مُّثۡقَلُونَ
آیت 46
ترجمہ معنیکیا تم اِن سے کوئی اجر طلب کر رہے ہو کہ یہ اس چٹی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہوں؟
أَمۡ عِندَهُمُ ٱلۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُونَ
آیت 47
ترجمہ معنیکیا اِن کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں؟
فَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلۡحُوتِ إِذۡ نَادَىٰ وَهُوَ مَكۡظُومࣱ
آیت 48
ترجمہ معنیپس اپنے رب کا فیصلہ صادر ہونے تک صبر کرو اور مچھلی والے (یونس علیہ اسلام) کی طرح نہ ہو جاؤ، جب اُس نے پکارا تھا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا
لَّوۡلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعۡمَةࣱ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ مَذۡمُومࣱ
آیت 49
ترجمہ معنیاگر اس کے رب کی مہربانی اُس کے شامل حال نہ ہو جاتی تو وہ مذموم ہو کر چٹیل میدان میں پھینک دیا جاتا
فَٱجۡتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت 50
ترجمہ معنیآخرکار اُس کے رب نے اسے برگزیدہ فرما لیا اور اِسے صالح بندوں میں شامل کر دیا
وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَيُزۡلِقُونَكَ بِأَبۡصَٰرِهِمۡ لَمَّا سَمِعُواْ ٱلذِّكۡرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجۡنُونࣱ
آیت 51
ترجمہ معنیجب یہ کافر لوگ کلام نصیحت (قرآن) سنتے ہیں تو تمہیں ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ گویا تمہارے قدم اکھاڑ دیں گے، اور کہتے ہیں یہ ضرور دیوانہ ہے
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكۡرࣱ لِّلۡعَٰلَمِينَ
آیت 52
ترجمہ معنیحالانکہ یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے