قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الْمَعَارِجِ

Al-Ma'aarij

سورت 70آیات 44 مقام نزول مکیپارہ 29–29

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سَأَلَ سَآئِلُۢ بِعَذَابࣲ وَاقِعࣲ‏

آیت 1

ترجمہ معنیمانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے

لِّلۡكَٰفِرِينَ لَيۡسَ لَهُۥ دَافِعࣱ‏

آیت 2

ترجمہ معنیکافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں

مِّنَ ٱللَّهِ ذِي ٱلۡمَعَارِجِ

آیت 3

ترجمہ معنیاُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے

تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمࣲ كَانَ مِقۡدَارُهُۥ خَمۡسِينَ أَلۡفَ سَنَةࣲ‏

آیت 4

ترجمہ معنیملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے

فَٱصۡبِرۡ صَبۡرࣰ ا جَمِيلًا

آیت 5

ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر

إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدࣰ ا

آیت 6

ترجمہ معنییہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں

وَنَرَىٰهُ قَرِيبࣰ ا

آیت 7

ترجمہ معنیاور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں

يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلۡمُهۡلِ

آیت 8

ترجمہ معنی(وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا

وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ

آیت 9

ترجمہ معنیاور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے

وَلَا يَسۡـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمࣰ ا

آیت 10

ترجمہ معنیاور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا

يُبَصَّرُونَهُمۡۚ يَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِي مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذِۭ بِبَنِيهِ

آیت 11

ترجمہ معنیحالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو

وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ

آیت 12

ترجمہ معنیاپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو

وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِي تُـٔۡوِيهِ

آیت 13

ترجمہ معنیاپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا

وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعࣰ ا ثُمَّ يُنجِيهِ

آیت 14

ترجمہ معنیاور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے

كَلَّآۖ إِنَّهَا لَظَىٰ

آیت 15

ترجمہ معنیہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی

نَزَّاعَةࣰ لِّلشَّوَىٰ

آیت 16

ترجمہ معنیجو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی

تَدۡعُواْ مَنۡ أَدۡبَرَ وَتَوَلَّىٰ

آیت 17

ترجمہ معنیپکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری

وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ

آیت 18

ترجمہ معنیاور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا

۞إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا

آیت 19

ترجمہ معنیانسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے

إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعࣰ ا

آیت 20

ترجمہ معنیجب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

وَإِذَا مَسَّهُ ٱلۡخَيۡرُ مَنُوعًا

آیت 21

ترجمہ معنیاور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے

إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ

آیت 22

ترجمہ معنیمگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں

ٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ دَآئِمُونَ

آیت 23

ترجمہ معنیجو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں

وَٱلَّذِينَ فِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقࣱّ مَّعۡلُومࣱ‏

آیت 24

ترجمہ معنیجن کے مالوں میں،

لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ

آیت 25

ترجمہ معنیسائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے

وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

آیت 26

ترجمہ معنیجو روز جزا کو برحق مانتے ہیں

وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ

آیت 27

ترجمہ معنیجو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں

إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَأۡمُونࣲ‏

آیت 28

ترجمہ معنیکیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو

وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ

آیت 29

ترجمہ معنیجو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

إِلَّا عَلَىٰٓ أَزۡوَٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ

آیت 30

ترجمہ معنیبجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں

فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ

آیت 31

ترجمہ معنیالبتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں

وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِأَمَٰنَٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَٰعُونَ

آیت 32

ترجمہ معنیجو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں

وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمۡ قَآئِمُونَ

آیت 33

ترجمہ معنیجو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں

وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُونَ

آیت 34

ترجمہ معنیاور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں

أُوْلَٰٓئِكَ فِي جَنَّٰتࣲ مُّكۡرَمُونَ

آیت 35

ترجمہ معنییہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے

فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِينَ

آیت 36

ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے،

عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ

آیت 37

ترجمہ معنیگروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟

أَيَطۡمَعُ كُلُّ ٱمۡرِيࣲٕ مِّنۡهُمۡ أَن يُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيمࣲ‏

آیت 38

ترجمہ معنیکیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟

كَلَّآۖ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ

آیت 39

ترجمہ معنیہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں

فَلَآ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَٰرِقِ وَٱلۡمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ

آیت 40

ترجمہ معنیپس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرࣰ ا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ

آیت 41

ترجمہ معنیکہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے

فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ

آیت 42

ترجمہ معنیلہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے

يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعࣰ ا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبࣲ يُوفِضُونَ

آیت 43

ترجمہ معنیجب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں

خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةࣱۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ

آیت 44

ترجمہ معنیاِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے

ترتیبات