وَيۡلࣱ لِّكُلِّ هُمَزَةࣲ لُّمَزَةٍ
آیت 1
ترجمہ معنیتباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے
سُوْرَةُ الْهُمَزَةِ
سورت 104آیات 9 مقام نزول مکیپارہ 30–30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيۡلࣱ لِّكُلِّ هُمَزَةࣲ لُّمَزَةٍ
آیت 1
ترجمہ معنیتباہی ہے ہر اُس شخص کے لیے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا خوگر ہے
ٱلَّذِي جَمَعَ مَالࣰ ا وَعَدَّدَهُۥ
آیت 2
ترجمہ معنیجس نے مال جمع کیا اور اُسے گن گن کر رکھا
يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ
آیت 3
ترجمہ معنیوہ سمجھتا ہے کہ اُس کا مال ہمیشہ اُس کے پاس رہے گا
كَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ
آیت 4
ترجمہ معنیہرگز نہیں، وہ شخص تو چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ
آیت 5
ترجمہ معنیاور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ؟
نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ
آیت 6
ترجمہ معنیاللہ کی آگ، خوب بھڑکائی ہوئی
ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ
آیت 7
ترجمہ معنیجو دلوں تک پہنچے گی
إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةࣱ
آیت 8
ترجمہ معنیوہ اُن پر ڈھانک کر بند کر دی جائے گی
فِي عَمَدࣲ مُّمَدَّدَةِۭ
آیت 9
ترجمہ معنی(اِس حالت میں کہ وہ) اونچے اونچے ستونوں میں (گھرے ہوئے ہوں گے)