ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ
آیت 1
ترجمہ معنیپڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا
سُوْرَةُ الْعَلَقِ
سورت 96آیات 19 مقام نزول مکیپارہ 30–30
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ
آیت 1
ترجمہ معنیپڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِنۡ عَلَقٍ
آیت 2
ترجمہ معنیجمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی
ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ
آیت 3
ترجمہ معنیپڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے
ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ
آیت 4
ترجمہ معنیجس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا
عَلَّمَ ٱلۡإِنسَٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ
آیت 5
ترجمہ معنیانسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا
كَلَّآ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَيَطۡغَىٰٓ
آیت 6
ترجمہ معنیہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے
أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰٓ
آیت 7
ترجمہ معنیاِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰٓ
آیت 8
ترجمہ معنیپلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يَنۡهَىٰ
آیت 9
ترجمہ معنیتم نے دیکھا اُس شخص کو
عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰٓ
آیت 10
ترجمہ معنیجو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟
أَرَءَيۡتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلۡهُدَىٰٓ
آیت 11
ترجمہ معنیتمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو
أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰٓ
آیت 12
ترجمہ معنییا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟
أَرَءَيۡتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ
آیت 13
ترجمہ معنیتمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟
أَلَمۡ يَعۡلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ
آیت 14
ترجمہ معنیکیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟
كَلَّا لَئِن لَّمۡ يَنتَهِ لَنَسۡفَعَۢا بِٱلنَّاصِيَةِ
آیت 15
ترجمہ معنیہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے
نَاصِيَةࣲ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةࣲ
آیت 16
ترجمہ معنیاُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ
آیت 17
ترجمہ معنیوہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو
سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ
آیت 18
ترجمہ معنیہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے
كَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡۤ وَٱقۡتَرِب۩
آیت 19
ترجمہ معنیہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو