قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ النَّازِعَاتِ

An-Naazi'aat

سورت 79آیات 46 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرۡقࣰ ا

آیت 1

ترجمہ معنیقسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں

وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشۡطࣰ ا

آیت 2

ترجمہ معنیاور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں

وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبۡحࣰ ا

آیت 3

ترجمہ معنیاور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں

فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبۡقࣰ ا

آیت 4

ترجمہ معنیپھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں

فَٱلۡمُدَبِّرَٰتِ أَمۡرࣰ ا

آیت 5

ترجمہ معنیپھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں

يَوۡمَ تَرۡجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ

آیت 6

ترجمہ معنیجس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا

تَتۡبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ

آیت 7

ترجمہ معنیاور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا

قُلُوبࣱ يَوۡمَئِذࣲ وَاجِفَةٌ

آیت 8

ترجمہ معنیکچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے

أَبۡصَٰرُهَا خَٰشِعَةࣱ‏

آیت 9

ترجمہ معنینگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی

يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرۡدُودُونَ فِي ٱلۡحَافِرَةِ

آیت 10

ترجمہ معنییہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟

أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمࣰ ا نَّخِرَةࣰ‏

آیت 11

ترجمہ معنیکیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟

قَالُواْ تِلۡكَ إِذࣰ ا كَرَّةٌ خَاسِرَةࣱ‏

آیت 12

ترجمہ معنیکہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی

فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةࣱ وَٰحِدَةࣱ‏

آیت 13

ترجمہ معنیحالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی

فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ

آیت 14

ترجمہ معنیاور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے

هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ

آیت 15

ترجمہ معنیکیا تمہیں موسیٰؑ کے قصے کی خبر پہنچی ہے؟

إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى

آیت 16

ترجمہ معنیجب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا

ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ

آیت 17

ترجمہ معنیکہ "فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے

فَقُلۡ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ

آیت 18

ترجمہ معنیاور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے

وَأَهۡدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخۡشَىٰ

آیت 19

ترجمہ معنیاور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟

فَأَرَىٰهُ ٱلۡأٓيَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰ

آیت 20

ترجمہ معنیپھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی دکھائی

فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ

آیت 21

ترجمہ معنیمگر اُس نے جھٹلا دیا اور نہ مانا

ثُمَّ أَدۡبَرَ يَسۡعَىٰ

آیت 22

ترجمہ معنیپھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا

فَحَشَرَ فَنَادَىٰ

آیت 23

ترجمہ معنیاور لوگوں کو جمع کر کے اس نے پکار کر کہا

فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلۡأَعۡلَىٰ

آیت 24

ترجمہ معنیمیں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں

فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلۡأٓخِرَةِ وَٱلۡأُولَىٰٓ

آیت 25

ترجمہ معنیآخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبۡرَةࣰ لِّمَن يَخۡشَىٰٓ

آیت 26

ترجمہ معنیدرحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے

ءَأَنتُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُۚ بَنَىٰهَا

آیت 27

ترجمہ معنیکیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا

رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّىٰهَا

آیت 28

ترجمہ معنیاُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا

وَأَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَأَخۡرَجَ ضُحَىٰهَا

آیت 29

ترجمہ معنیاور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا

وَٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ

آیت 30

ترجمہ معنیاِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا

أَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعَىٰهَا

آیت 31

ترجمہ معنیاُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا

وَٱلۡجِبَالَ أَرۡسَىٰهَا

آیت 32

ترجمہ معنیاور پہاڑ اس میں گاڑ دیے

مَتَٰعࣰ ا لَّكُمۡ وَلِأَنۡعَٰمِكُمۡ

آیت 33

ترجمہ معنیسامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلۡكُبۡرَىٰ

آیت 34

ترجمہ معنیپھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگا

يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ

آیت 35

ترجمہ معنیجس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا

وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

آیت 36

ترجمہ معنیاور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی

فَأَمَّا مَن طَغَىٰ

آیت 37

ترجمہ معنیتو جس نے سرکشی کی تھی

وَءَاثَرَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

آیت 38

ترجمہ معنیاور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی

فَإِنَّ ٱلۡجَحِيمَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ

آیت 39

ترجمہ معنیدوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی

وَأَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفۡسَ عَنِ ٱلۡهَوَىٰ

آیت 40

ترجمہ معنیاور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا

فَإِنَّ ٱلۡجَنَّةَ هِيَ ٱلۡمَأۡوَىٰ

آیت 41

ترجمہ معنیجنت اس کا ٹھکانا ہوگی

يَسۡـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرۡسَىٰهَا

آیت 42

ترجمہ معنییہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟

فِيمَ أَنتَ مِن ذِكۡرَىٰهَآ

آیت 43

ترجمہ معنیتمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ

إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ

آیت 44

ترجمہ معنیاس کا علم تو اللہ پر ختم ہے

إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخۡشَىٰهَا

آیت 45

ترجمہ معنیتم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے

كَأَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوٓاْ إِلَّا عَشِيَّةً أَوۡ ضُحَىٰهَا

آیت 46

ترجمہ معنیجس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں

ترتیبات