قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ النَّبَاِ

An-Naba

سورت 78آیات 40 مقام نزول مکیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ

آیت 1

ترجمہ معنییہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟

عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلۡعَظِيمِ

آیت 2

ترجمہ معنیکیا اُس بڑی خبر کے بارے میں

ٱلَّذِي هُمۡ فِيهِ مُخۡتَلِفُونَ

آیت 3

ترجمہ معنیجس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟

كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ

آیت 4

ترجمہ معنیہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگا

ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ

آیت 5

ترجمہ معنیہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا

أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَٰدࣰ ا

آیت 6

ترجمہ معنیکیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا

وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادࣰ ا

آیت 7

ترجمہ معنیاور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا

وَخَلَقۡنَٰكُمۡ أَزۡوَٰجࣰ ا

آیت 8

ترجمہ معنیاور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا

وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتࣰ ا

آیت 9

ترجمہ معنیاور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا

وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِبَاسࣰ ا

آیت 10

ترجمہ معنیاور رات کو پردہ پوش

وَجَعَلۡنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشࣰ ا

آیت 11

ترجمہ معنیاور دن کو معاش کا وقت بنایا

وَبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعࣰ ا شِدَادࣰ ا

آیت 12

ترجمہ معنیاور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے

وَجَعَلۡنَا سِرَاجࣰ ا وَهَّاجࣰ ا

آیت 13

ترجمہ معنیاور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا

وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَٰتِ مَآءࣰ ثَجَّاجࣰ ا

آیت 14

ترجمہ معنیاور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی

لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبࣰّ ا وَنَبَاتࣰ ا

آیت 15

ترجمہ معنیتاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی

وَجَنَّٰتٍ أَلۡفَافًا

آیت 16

ترجمہ معنیاور گھنے باغ اگائیں؟

إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِيقَٰتࣰ ا

آیت 17

ترجمہ معنیبے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے

يَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجࣰ ا

آیت 18

ترجمہ معنیجس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے

وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَٰبࣰ ا

آیت 19

ترجمہ معنیاور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا

وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا

آیت 20

ترجمہ معنیاور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادࣰ ا

آیت 21

ترجمہ معنیدرحقیقت جہنم ایک گھات ہے

لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابࣰ ا

آیت 22

ترجمہ معنیسرکشوں کا ٹھکانا

لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحۡقَابࣰ ا

آیت 23

ترجمہ معنیجس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرۡدࣰ ا وَلَا شَرَابًا

آیت 24

ترجمہ معنیاُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے

إِلَّا حَمِيمࣰ ا وَغَسَّاقࣰ ا

آیت 25

ترجمہ معنیکچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون

جَزَآءࣰ وِفَاقًا

آیت 26

ترجمہ معنی(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ

إِنَّهُمۡ كَانُواْ لَا يَرۡجُونَ حِسَابࣰ ا

آیت 27

ترجمہ معنیوہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے

وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابࣰ ا

آیت 28

ترجمہ معنیاور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا

وَكُلَّ شَيۡءٍ أَحۡصَيۡنَٰهُ كِتَٰبࣰ ا

آیت 29

ترجمہ معنیاور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی

فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا

آیت 30

ترجمہ معنیاب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے

إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا

آیت 31

ترجمہ معنییقیناً متقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے

حَدَآئِقَ وَأَعۡنَٰبࣰ ا

آیت 32

ترجمہ معنیباغ اور انگور

وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابࣰ ا

آیت 33

ترجمہ معنیاور نوخیر ہم سن لڑکیاں

وَكَأۡسࣰ ا دِهَاقࣰ ا

آیت 34

ترجمہ معنیاور چھلکتے ہوئے جام

لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوࣰ ا وَلَا كِذَّٰبࣰ ا

آیت 35

ترجمہ معنیوہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے

جَزَآءࣰ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابࣰ ا

آیت 36

ترجمہ معنیجزا اور کافی انعام تمہارے رب کی طرف سے

رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابࣰ ا

آیت 37

ترجمہ معنیاُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں

يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ صَفࣰّ اۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابࣰ ا

آیت 38

ترجمہ معنیجس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے

ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا

آیت 39

ترجمہ معنیوہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے

إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابࣰ ا قَرِيبࣰ ا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا

آیت 40

ترجمہ معنیہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آ لگا ہے جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا

ترتیبات