قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الزِّلْزَالِ

Az-Zalzala

سورت 99آیات 8 مقام نزول مدنیپارہ 30–30

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا

آیت 1

ترجمہ معنیجب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی

وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا

آیت 2

ترجمہ معنیاور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی

وَقَالَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا لَهَا

آیت 3

ترجمہ معنیاور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے

يَوۡمَئِذࣲ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا

آیت 4

ترجمہ معنیاُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا

آیت 5

ترجمہ معنیکیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا

يَوۡمَئِذࣲ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتࣰ ا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ

آیت 6

ترجمہ معنیاُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں

فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرࣰ ا يَرَهُۥ

آیت 7

ترجمہ معنیپھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا

وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةࣲ شَرࣰّ ا يَرَهُۥ

آیت 8

ترجمہ معنیاور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا

ترتیبات