قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الْمُدَّثِّرِ

Al-Muddaththir

سورت 74آیات 56 مقام نزول مکیپارہ 29–29

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُدَّثِّرُ

آیت 1

ترجمہ معنیاے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے

قُمۡ فَأَنذِرۡ

آیت 2

ترجمہ معنیاٹھو اور خبردار کرو

وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡ

آیت 3

ترجمہ معنیاور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡ

آیت 4

ترجمہ معنیاور اپنے کپڑے پاک رکھو

وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ

آیت 5

ترجمہ معنیاور گندگی سے دور رہو

وَلَا تَمۡنُن تَسۡتَكۡثِرُ

آیت 6

ترجمہ معنیاور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے

وَلِرَبِّكَ فَٱصۡبِرۡ

آیت 7

ترجمہ معنیاور اپنے رب کی خاطر صبر کرو

فَإِذَا نُقِرَ فِي ٱلنَّاقُورِ

آیت 8

ترجمہ معنیاچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی

فَذَٰلِكَ يَوۡمَئِذࣲ يَوۡمٌ عَسِيرٌ

آیت 9

ترجمہ معنیوہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا

عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ غَيۡرُ يَسِيرࣲ‏

آیت 10

ترجمہ معنیکافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا

ذَرۡنِي وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيدࣰ ا

آیت 11

ترجمہ معنیچھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے

وَجَعَلۡتُ لَهُۥ مَالࣰ ا مَّمۡدُودࣰ ا

آیت 12

ترجمہ معنیبہت سا مال اُس کو دیا

وَبَنِينَ شُهُودࣰ ا

آیت 13

ترجمہ معنیاس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے

وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمۡهِيدࣰ ا

آیت 14

ترجمہ معنیاور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی

ثُمَّ يَطۡمَعُ أَنۡ أَزِيدَ

آیت 15

ترجمہ معنیپھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں

كَلَّآۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِأٓيَٰتِنَا عَنِيدࣰ ا

آیت 16

ترجمہ معنیہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے

سَأُرۡهِقُهُۥ صَعُودًا

آیت 17

ترجمہ معنیمیں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا

إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ

آیت 18

ترجمہ معنیاس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی

فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ

آیت 19

ترجمہ معنیتو خدا کی مار اس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی

ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ

آیت 20

ترجمہ معنیہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی

ثُمَّ نَظَرَ

آیت 21

ترجمہ معنیپھر (لوگوں کی طرف) دیکھا

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ

آیت 22

ترجمہ معنیپھر پیشانی سیکڑی اور منہ بنایا

ثُمَّ أَدۡبَرَ وَٱسۡتَكۡبَرَ

آیت 23

ترجمہ معنیپھر پلٹا اور تکبر میں پڑ گیا

فَقَالَ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرࣱ يُؤۡثَرُ

آیت 24

ترجمہ معنیآخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے

إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا قَوۡلُ ٱلۡبَشَرِ

آیت 25

ترجمہ معنییہ تو یہ ایک انسانی کلام ہے

سَأُصۡلِيهِ سَقَرَ

آیت 26

ترجمہ معنیعنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سَقَرُ

آیت 27

ترجمہ معنیاور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟

لَا تُبۡقِي وَلَا تَذَرُ

آیت 28

ترجمہ معنینہ باقی رکھے نہ چھوڑے

لَوَّاحَةࣱ لِّلۡبَشَرِ

آیت 29

ترجمہ معنیکھال جھلس دینے والی

عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَ

آیت 30

ترجمہ معنیانیس کارکن اُس پر مقرر ہیں

وَمَا جَعَلۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَٰٓئِكَةࣰۖ وَمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ إِلَّا فِتۡنَةࣰ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسۡتَيۡقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَيَزۡدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِيمَٰنࣰ ا وَلَا يَرۡتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضࣱ وَٱلۡكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلࣰ اۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡبَشَرِ

آیت 31

ترجمہ معنیہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں، اور ان کی تعداد کو کافروں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے، تاکہ اہل کتاب کو یقین آ جائے اور ایمان لانے والوں کا ایمان بڑھے، اور اہل کتاب اور مومنین کسی شک میں نہ رہیں، اور دل کے بیمار اور کفار یہ کہیں کہ بھلا اللہ کا اِس عجیب بات سے کیا مطلب ہو سکتا ہے اِس طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخش دیتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو خود اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اس دوزخ کا ذکر اِس کے سوا کسی غرض کے لیے نہیں کیا گیا ہے کہ لوگوں کو اس سے نصیحت ہو

كَلَّا وَٱلۡقَمَرِ

آیت 32

ترجمہ معنیہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی

وَٱلَّيۡلِ إِذۡ أَدۡبَرَ

آیت 33

ترجمہ معنیاور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے

وَٱلصُّبۡحِ إِذَآ أَسۡفَرَ

آیت 34

ترجمہ معنیاور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے

إِنَّهَا لَإِحۡدَى ٱلۡكُبَرِ

آیت 35

ترجمہ معنییہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے

نَذِيرࣰ ا لِّلۡبَشَرِ

آیت 36

ترجمہ معنیانسانوں کے لیے ڈراوا

لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَتَقَدَّمَ أَوۡ يَتَأَخَّرَ

آیت 37

ترجمہ معنیتم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے

كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِينَةٌ

آیت 38

ترجمہ معنیہر متنفس، اپنے کسب کے بدلے رہن ہے

إِلَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡيَمِينِ

آیت 39

ترجمہ معنیدائیں بازو والوں کے سوا

فِي جَنَّٰتࣲ يَتَسَآءَلُونَ

آیت 40

ترجمہ معنیجو جنتوں میں ہوں گے وہاں وہ،

عَنِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ

آیت 41

ترجمہ معنیمجرموں سے پوچھیں گے

مَا سَلَكَكُمۡ فِي سَقَرَ

آیت 42

ترجمہ معنیتمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟

قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ

آیت 43

ترجمہ معنیوہ کہیں گے "ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے

وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ ٱلۡمِسۡكِينَ

آیت 44

ترجمہ معنیاور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلۡخَآئِضِينَ

آیت 45

ترجمہ معنیاور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

آیت 46

ترجمہ معنیاور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے

حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلۡيَقِينُ

آیت 47

ترجمہ معنییہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آ گیا

فَمَا تَنفَعُهُمۡ شَفَٰعَةُ ٱلشَّٰفِعِينَ

آیت 48

ترجمہ معنیاُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی

فَمَا لَهُمۡ عَنِ ٱلتَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِينَ

آیت 49

ترجمہ معنیآخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں

كَأَنَّهُمۡ حُمُرࣱ مُّسۡتَنفِرَةࣱ‏

آیت 50

ترجمہ معنیگویا یہ جنگلی گدھے ہیں

فَرَّتۡ مِن قَسۡوَرَةِۭ

آیت 51

ترجمہ معنیجو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں

بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيࣲٕ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفࣰ ا مُّنَشَّرَةࣰ‏

آیت 52

ترجمہ معنیبلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں

كَلَّاۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ

آیت 53

ترجمہ معنیہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے

كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذۡكِرَةࣱ‏

آیت 54

ترجمہ معنیہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ

آیت 55

ترجمہ معنیاب جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کر لے

وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ

آیت 56

ترجمہ معنیاور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے

ترتیبات