قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الْوَاقِعَةِ

Al-Waaqia

سورت 56آیات 96 مقام نزول مکیپارہ 27–27

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِذَا وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ

آیت 1

ترجمہ معنیجب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا

لَيۡسَ لِوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ

آیت 2

ترجمہ معنیتو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا

خَافِضَةࣱ رَّافِعَةٌ

آیت 3

ترجمہ معنیوہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی

إِذَا رُجَّتِ ٱلۡأَرۡضُ رَجࣰّ ا

آیت 4

ترجمہ معنیزمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی

وَبُسَّتِ ٱلۡجِبَالُ بَسࣰّ ا

آیت 5

ترجمہ معنیاور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے

فَكَانَتۡ هَبَآءࣰ مُّنۢبَثࣰّ ا

آیت 6

ترجمہ معنیکہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے

وَكُنتُمۡ أَزۡوَٰجࣰ ا ثَلَٰثَةࣰ‏

آیت 7

ترجمہ معنیتم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے

فَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ

آیت 8

ترجمہ معنیدائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا

وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ

آیت 9

ترجمہ معنیاور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا

وَٱلسَّٰبِقُونَ ٱلسَّٰبِقُونَ

آیت 10

ترجمہ معنیاور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں

أُوْلَٰٓئِكَ ٱلۡمُقَرَّبُونَ

آیت 11

ترجمہ معنیوہی تو مقرب لوگ ہیں

فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ

آیت 12

ترجمہ معنینعمت بھری جنتوں میں رہیں گے

ثُلَّةࣱ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ

آیت 13

ترجمہ معنیاگلوں میں سے بہت ہوں گے

وَقَلِيلࣱ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ

آیت 14

ترجمہ معنیاور پچھلوں میں سے کم

عَلَىٰ سُرُرࣲ مَّوۡضُونَةࣲ‏

آیت 15

ترجمہ معنیمرصع تختوں پر

مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيۡهَا مُتَقَٰبِلِينَ

آیت 16

ترجمہ معنیتکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے

يَطُوفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَٰنࣱ مُّخَلَّدُونَ

آیت 17

ترجمہ معنیاُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے

بِأَكۡوَابࣲ وَأَبَارِيقَ وَكَأۡسࣲ مِّن مَّعِينࣲ‏

آیت 18

ترجمہ معنیلبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے

لَّا يُصَدَّعُونَ عَنۡهَا وَلَا يُنزِفُونَ

آیت 19

ترجمہ معنیجسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا

وَفَٰكِهَةࣲ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ

آیت 20

ترجمہ معنیاور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں

وَلَحۡمِ طَيۡرࣲ مِّمَّا يَشۡتَهُونَ

آیت 21

ترجمہ معنیاور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں

وَحُورٌ عِينࣱ‏

آیت 22

ترجمہ معنیاور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی

كَأَمۡثَٰلِ ٱللُّؤۡلُوِٕ ٱلۡمَكۡنُونِ

آیت 23

ترجمہ معنیایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی

جَزَآءَۢ بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

آیت 24

ترجمہ معنییہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے

لَا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوࣰ ا وَلَا تَأۡثِيمًا

آیت 25

ترجمہ معنیوہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے

إِلَّا قِيلࣰ ا سَلَٰمࣰ ا سَلَٰمࣰ ا

آیت 26

ترجمہ معنیجو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی

وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلۡيَمِينِ

آیت 27

ترجمہ معنیاور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا

فِي سِدۡرࣲ مَّخۡضُودࣲ‏

آیت 28

ترجمہ معنیوہ بے خار بیریوں

وَطَلۡحࣲ مَّنضُودࣲ‏

آیت 29

ترجمہ معنیاور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں

وَظِلࣲّ مَّمۡدُودࣲ‏

آیت 30

ترجمہ معنیاور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں

وَمَآءࣲ مَّسۡكُوبࣲ‏

آیت 31

ترجمہ معنیاور ہر دم رواں پانی

وَفَٰكِهَةࣲ كَثِيرَةࣲ‏

آیت 32

ترجمہ معنیاور کبھی ختم نہ ہونے والے

لَّا مَقۡطُوعَةࣲ وَلَا مَمۡنُوعَةࣲ‏

آیت 33

ترجمہ معنیاور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں

وَفُرُشࣲ مَّرۡفُوعَةٍ

آیت 34

ترجمہ معنیاور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے

إِنَّآ أَنشَأۡنَٰهُنَّ إِنشَآءࣰ‏

آیت 35

ترجمہ معنیان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے

فَجَعَلۡنَٰهُنَّ أَبۡكَارًا

آیت 36

ترجمہ معنیاور انہیں با کرہ بنا دیں گے

عُرُبًا أَتۡرَابࣰ ا

آیت 37

ترجمہ معنیاپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن

لِّأَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ

آیت 38

ترجمہ معنییہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے

ثُلَّةࣱ مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ

آیت 39

ترجمہ معنیوہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے

وَثُلَّةࣱ مِّنَ ٱلۡأٓخِرِينَ

آیت 40

ترجمہ معنیاور پچھلوں میں سے بھی بہت

وَأَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصۡحَٰبُ ٱلشِّمَالِ

آیت 41

ترجمہ معنیاور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا

فِي سَمُومࣲ وَحَمِيمࣲ‏

آیت 42

ترجمہ معنیوہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی

وَظِلࣲّ مِّن يَحۡمُومࣲ‏

آیت 43

ترجمہ معنیاور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے

لَّا بَارِدࣲ وَلَا كَرِيمٍ

آیت 44

ترجمہ معنیجو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ

إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُتۡرَفِينَ

آیت 45

ترجمہ معنییہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے

وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ

آیت 46

ترجمہ معنیاور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے

وَكَانُواْ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابࣰ ا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ

آیت 47

ترجمہ معنیکہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ

آیت 48

ترجمہ معنیاور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟

قُلۡ إِنَّ ٱلۡأَوَّلِينَ وَٱلۡأٓخِرِينَ

آیت 49

ترجمہ معنیاے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب

لَمَجۡمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوۡمࣲ مَّعۡلُومࣲ‏

آیت 50

ترجمہ معنیایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے

ثُمَّ إِنَّكُمۡ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلۡمُكَذِّبُونَ

آیت 51

ترجمہ معنیپھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو

لَأٓكِلُونَ مِن شَجَرࣲ مِّن زَقُّومࣲ‏

آیت 52

ترجمہ معنیتم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو

فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ

آیت 53

ترجمہ معنیاُسی سے تم پیٹ بھرو گے

فَشَٰرِبُونَ عَلَيۡهِ مِنَ ٱلۡحَمِيمِ

آیت 54

ترجمہ معنیاور اوپر سے کھولتا ہوا پانی

فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ

آیت 55

ترجمہ معنیتونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے

هَٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ ٱلدِّينِ

آیت 56

ترجمہ معنییہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں

نَحۡنُ خَلَقۡنَٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُونَ

آیت 57

ترجمہ معنیہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟

أَفَرَءَيۡتُم مَّا تُمۡنُونَ

آیت 58

ترجمہ معنیکبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو

ءَأَنتُمۡ تَخۡلُقُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡخَٰلِقُونَ

آیت 59

ترجمہ معنیاس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟

نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ ٱلۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ

آیت 60

ترجمہ معنیہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمۡثَٰلَكُمۡ وَنُنشِئَكُمۡ فِي مَا لَا تَعۡلَمُونَ

آیت 61

ترجمہ معنیکہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے

وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُولَىٰ فَلَوۡلَا تَذَكَّرُونَ

آیت 62

ترجمہ معنیاپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟

أَفَرَءَيۡتُم مَّا تَحۡرُثُونَ

آیت 63

ترجمہ معنیکبھی تم نے سوچا، یہ بیج جو تم بوتے ہو

ءَأَنتُمۡ تَزۡرَعُونَهُۥٓ أَمۡ نَحۡنُ ٱلزَّٰرِعُونَ

آیت 64

ترجمہ معنیاِن سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا اُن کے اگانے والے ہم ہیں؟

لَوۡ نَشَآءُ لَجَعَلۡنَٰهُ حُطَٰمࣰ ا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُونَ

آیت 65

ترجمہ معنیہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ

إِنَّا لَمُغۡرَمُونَ

آیت 66

ترجمہ معنیکہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی

بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ

آیت 67

ترجمہ معنیبلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں

أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلۡمَآءَ ٱلَّذِي تَشۡرَبُونَ

آیت 68

ترجمہ معنیکبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو

ءَأَنتُمۡ أَنزَلۡتُمُوهُ مِنَ ٱلۡمُزۡنِ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنزِلُونَ

آیت 69

ترجمہ معنیاِسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اِس کے برسانے والے ہم ہیں؟

لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنَٰهُ أُجَاجࣰ ا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُونَ

آیت 70

ترجمہ معنیہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟

أَفَرَءَيۡتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِي تُورُونَ

آیت 71

ترجمہ معنیکبھی تم نے خیال کیا، یہ آگ جو تم سلگاتے ہو

ءَأَنتُمۡ أَنشَأۡتُمۡ شَجَرَتَهَآ أَمۡ نَحۡنُ ٱلۡمُنشِـُٔونَ

آیت 72

ترجمہ معنیاِس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟

نَحۡنُ جَعَلۡنَٰهَا تَذۡكِرَةࣰ وَمَتَٰعࣰ ا لِّلۡمُقۡوِينَ

آیت 73

ترجمہ معنیہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لیے سامان زیست بنایا ہے

فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ

آیت 74

ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو

۞فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ

آیت 75

ترجمہ معنیپس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی

وَإِنَّهُۥ لَقَسَمࣱ لَّوۡ تَعۡلَمُونَ عَظِيمٌ

آیت 76

ترجمہ معنیاور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے

إِنَّهُۥ لَقُرۡءَانࣱ كَرِيمࣱ‏

آیت 77

ترجمہ معنیکہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے

فِي كِتَٰبࣲ مَّكۡنُونࣲ‏

آیت 78

ترجمہ معنیایک محفوظ کتاب میں ثبت

لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ

آیت 79

ترجمہ معنیجسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا

تَنزِيلࣱ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

آیت 80

ترجمہ معنییہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے

أَفَبِهَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ أَنتُم مُّدۡهِنُونَ

آیت 81

ترجمہ معنیپھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو

وَتَجۡعَلُونَ رِزۡقَكُمۡ أَنَّكُمۡ تُكَذِّبُونَ

آیت 82

ترجمہ معنیاور اِس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جھٹلاتے ہو؟

فَلَوۡلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلۡحُلۡقُومَ

آیت 83

ترجمہ معنیتو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے

وَأَنتُمۡ حِينَئِذࣲ تَنظُرُونَ

آیت 84

ترجمہ معنیاور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے،

وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُبۡصِرُونَ

آیت 85

ترجمہ معنیاُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے

فَلَوۡلَآ إِن كُنتُمۡ غَيۡرَ مَدِينِينَ

آیت 86

ترجمہ معنیاب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو،

تَرۡجِعُونَهَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

آیت 87

ترجمہ معنیاُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟

فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ

آیت 88

ترجمہ معنیپھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو

فَرَوۡحࣱ وَرَيۡحَانࣱ وَجَنَّتُ نَعِيمࣲ‏

آیت 89

ترجمہ معنیتو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ

آیت 90

ترجمہ معنیاور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو

فَسَلَٰمࣱ لَّكَ مِنۡ أَصۡحَٰبِ ٱلۡيَمِينِ

آیت 91

ترجمہ معنیتو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلۡمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ

آیت 92

ترجمہ معنیاور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو

فَنُزُلࣱ مِّنۡ حَمِيمࣲ‏

آیت 93

ترجمہ معنیتو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے

وَتَصۡلِيَةُ جَحِيمٍ

آیت 94

ترجمہ معنیاور جہنم میں جھونکا جانا

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلۡيَقِينِ

آیت 95

ترجمہ معنییہ سب کچھ قطعی حق ہے

فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ

آیت 96

ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو

ترتیبات