قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ النَّجْمِ

An-Najm

سورت 53آیات 62 مقام نزول مکیپارہ 27–27

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ

آیت 1

ترجمہ معنیقسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوَىٰ

آیت 2

ترجمہ معنیتمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے

وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰٓ

آیت 3

ترجمہ معنیوہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا

إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡيࣱ يُوحَىٰ

آیت 4

ترجمہ معنییہ تو ایک وحی ہے جو اُس پر نازل کی جاتی ہے

عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلۡقُوَىٰ

آیت 5

ترجمہ معنیاُسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے

ذُو مِرَّةࣲ فَٱسۡتَوَىٰ

آیت 6

ترجمہ معنیجو بڑا صاحب حکمت ہے

وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ

آیت 7

ترجمہ معنیوہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ

آیت 8

ترجمہ معنیپھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا

فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ أَوۡ أَدۡنَىٰ

آیت 9

ترجمہ معنییہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا

فَأَوۡحَىٰٓ إِلَىٰ عَبۡدِهِۦ مَآ أَوۡحَىٰ

آیت 10

ترجمہ معنیتب اُس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اُسے پہنچانی تھی

مَا كَذَبَ ٱلۡفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ

آیت 11

ترجمہ معنینظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا

أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ

آیت 12

ترجمہ معنیاب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟

وَلَقَدۡ رَءَاهُ نَزۡلَةً أُخۡرَىٰ

آیت 13

ترجمہ معنیاور ایک مرتبہ پھر اُس نے

عِندَ سِدۡرَةِ ٱلۡمُنتَهَىٰ

آیت 14

ترجمہ معنیسدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھا

عِندَهَا جَنَّةُ ٱلۡمَأۡوَىٰٓ

آیت 15

ترجمہ معنیجہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے

إِذۡ يَغۡشَى ٱلسِّدۡرَةَ مَا يَغۡشَىٰ

آیت 16

ترجمہ معنیاُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا

مَا زَاغَ ٱلۡبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ

آیت 17

ترجمہ معنینگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی

لَقَدۡ رَأَىٰ مِنۡ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ

آیت 18

ترجمہ معنیاور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں

أَفَرَءَيۡتُمُ ٱللَّٰتَ وَٱلۡعُزَّىٰ

آیت 19

ترجمہ معنیاب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عزیٰ

وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ

آیت 20

ترجمہ معنیاور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟

أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ

آیت 21

ترجمہ معنیکیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟

تِلۡكَ إِذࣰ ا قِسۡمَةࣱ ضِيزَىٰٓ

آیت 22

ترجمہ معنییہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی

إِنۡ هِيَ إِلَّآ أَسۡمَآءࣱ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٍۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى ٱلۡأَنفُسُۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلۡهُدَىٰٓ

آیت 23

ترجمہ معنیدراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آ چکی ہے

أَمۡ لِلۡإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ

آیت 24

ترجمہ معنیکیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے

فَلِلَّهِ ٱلۡأٓخِرَةُ وَٱلۡأُولَىٰ

آیت 25

ترجمہ معنیدنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے

۞وَكَم مِّن مَّلَكࣲ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ

آیت 26

ترجمہ معنیآسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آ سکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اُس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے

إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ تَسۡمِيَةَ ٱلۡأُنثَىٰ

آیت 27

ترجمہ معنیمگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ فرشتوں کو دیویوں کے ناموں سے موسوم کرتے ہیں

وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغۡنِي مِنَ ٱلۡحَقِّ شَيۡـࣰٔ ا

آیت 28

ترجمہ معنیحالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا

فَأَعۡرِضۡ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ إِلَّا ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

آیت 29

ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے، اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے، اُسے اس کے حال پر چھوڑ دو

ذَٰلِكَ مَبۡلَغُهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱهۡتَدَىٰ

آیت 30

ترجمہ معنیاِن لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے، یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے

وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَسَٰٓـُٔواْ بِمَا عَمِلُواْ وَيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ بِٱلۡحُسۡنَى

آیت 31

ترجمہ معنیاور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے

ٱلَّذِينَ يَجۡتَنِبُونَ كَبَٰٓئِرَ ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلۡمَغۡفِرَةِۚ هُوَ أَعۡلَمُ بِكُمۡ إِذۡ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ وَإِذۡ أَنتُمۡ أَجِنَّةࣱ فِي بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمۡۖ فَلَا تُزَكُّوٓاْ أَنفُسَكُمۡۖ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ

آیت 32

ترجمہ معنیجو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں، الا یہ کہ کچھ قصور اُن سے سرزد ہو جائے بلاشبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے وہ تمھیں اُس وقت سے خوب جانتا ہے جب اُس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے

أَفَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي تَوَلَّىٰ

آیت 33

ترجمہ معنیپھر اے نبیؐ، تم نے اُس شخص کو بھی دیکھا جو راہ خدا سے پھر گیا

وَأَعۡطَىٰ قَلِيلࣰ ا وَأَكۡدَىٰٓ

آیت 34

ترجمہ معنیاور تھوڑا سا دے کر رک گیا

أَعِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ

آیت 35

ترجمہ معنیکیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ رہا ہے؟

أَمۡ لَمۡ يُنَبَّأۡ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ

آیت 36

ترجمہ معنیکیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوں

وَإِبۡرَٰهِيمَ ٱلَّذِي وَفَّىٰٓ

آیت 37

ترجمہ معنیاور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟

أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةࣱ وِزۡرَ أُخۡرَىٰ

آیت 38

ترجمہ معنییہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا

وَأَن لَّيۡسَ لِلۡإِنسَٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ

آیت 39

ترجمہ معنیاور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اُس نے سعی کی ہے

وَأَنَّ سَعۡيَهُۥ سَوۡفَ يُرَىٰ

آیت 40

ترجمہ معنیاور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی

ثُمَّ يُجۡزَىٰهُ ٱلۡجَزَآءَ ٱلۡأَوۡفَىٰ

آیت 41

ترجمہ معنیاور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گی

وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلۡمُنتَهَىٰ

آیت 42

ترجمہ معنیاور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے

وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضۡحَكَ وَأَبۡكَىٰ

آیت 43

ترجمہ معنیاور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا

وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحۡيَا

آیت 44

ترجمہ معنیاور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اُسی نے زندگی بخشی

وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰ

آیت 45

ترجمہ معنیاور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا

مِن نُّطۡفَةٍ إِذَا تُمۡنَىٰ

آیت 46

ترجمہ معنیایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے

وَأَنَّ عَلَيۡهِ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰ

آیت 47

ترجمہ معنیاور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمہ ہے

وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغۡنَىٰ وَأَقۡنَىٰ

آیت 48

ترجمہ معنیاور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائداد بخشی

وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعۡرَىٰ

آیت 49

ترجمہ معنیاور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے

وَأَنَّهُۥٓ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ

آیت 50

ترجمہ معنیاور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا

وَثَمُودَاْ فَمَآ أَبۡقَىٰ

آیت 51

ترجمہ معنیاور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا

وَقَوۡمَ نُوحࣲ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ هُمۡ أَظۡلَمَ وَأَطۡغَىٰ

آیت 52

ترجمہ معنیاور اُن سے پہلے قوم نوحؑ کو تباہ کیا کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگ

وَٱلۡمُؤۡتَفِكَةَ أَهۡوَىٰ

آیت 53

ترجمہ معنیاور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا

فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ

آیت 54

ترجمہ معنیپھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ) کیا چھا دیا

فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ

آیت 55

ترجمہ معنیپس اے مخاطب، اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا؟

هَٰذَا نَذِيرࣱ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلۡأُولَىٰٓ

آیت 56

ترجمہ معنییہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے

أَزِفَتِ ٱلۡأٓزِفَةُ

آیت 57

ترجمہ معنیآنے والی گھڑی قریب آ لگی ہے

لَيۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ

آیت 58

ترجمہ معنیاللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹا نے والا نہیں

أَفَمِنۡ هَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ تَعۡجَبُونَ

آیت 59

ترجمہ معنیاب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو؟

وَتَضۡحَكُونَ وَلَا تَبۡكُونَ

آیت 60

ترجمہ معنیہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟

وَأَنتُمۡ سَٰمِدُونَ

آیت 61

ترجمہ معنیاور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟

فَٱسۡجُدُواْۤ لِلَّهِۤ وَٱعۡبُدُواْ۩

آیت 62

ترجمہ معنیجھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ

ترتیبات