قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الذَّارِياتِ

Adh-Dhaariyat

سورت 51آیات 60 مقام نزول مکیپارہ 26–27

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

وَٱلذَّٰرِيَٰتِ ذَرۡوࣰ ا

آیت 1

ترجمہ معنیقسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں

فَٱلۡحَٰمِلَٰتِ وِقۡرࣰ ا

آیت 2

ترجمہ معنیپھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں

فَٱلۡجَٰرِيَٰتِ يُسۡرࣰ ا

آیت 3

ترجمہ معنیپھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں

فَٱلۡمُقَسِّمَٰتِ أَمۡرًا

آیت 4

ترجمہ معنیپھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقࣱ‏

آیت 5

ترجمہ معنیحق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے وہ سچی ہے

وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعࣱ‏

آیت 6

ترجمہ معنیاور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡحُبُكِ

آیت 7

ترجمہ معنیقسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی

إِنَّكُمۡ لَفِي قَوۡلࣲ مُّخۡتَلِفࣲ‏

آیت 8

ترجمہ معنی(آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سے مختلف ہے

يُؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ أُفِكَ

آیت 9

ترجمہ معنیاُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے

قُتِلَ ٱلۡخَرَّٰصُونَ

آیت 10

ترجمہ معنیمارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے

ٱلَّذِينَ هُمۡ فِي غَمۡرَةࣲ سَاهُونَ

آیت 11

ترجمہ معنیجو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں

يَسۡـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلدِّينِ

آیت 12

ترجمہ معنیپوچھتے ہیں آخر وہ روز جزاء کب آئے گا؟

يَوۡمَ هُمۡ عَلَى ٱلنَّارِ يُفۡتَنُونَ

آیت 13

ترجمہ معنیوہ اُس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے

ذُوقُواْ فِتۡنَتَكُمۡ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تَسۡتَعۡجِلُونَ

آیت 14

ترجمہ معنی(اِن سے کہا جائے گا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے

إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتࣲ وَعُيُونٍ

آیت 15

ترجمہ معنیالبتہ متقی لوگ اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے

ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمۡ رَبُّهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَبۡلَ ذَٰلِكَ مُحۡسِنِينَ

آیت 16

ترجمہ معنیجو کچھ اُن کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے وہ اُس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے

كَانُواْ قَلِيلࣰ ا مِّنَ ٱلَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُونَ

آیت 17

ترجمہ معنیراتوں کو کم ہی سوتے تھے

وَبِٱلۡأَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ

آیت 18

ترجمہ معنیپھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے

وَفِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقࣱّ لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ

آیت 19

ترجمہ معنیاور اُن کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے

وَفِي ٱلۡأَرۡضِ ءَايَٰتࣱ لِّلۡمُوقِنِينَ

آیت 20

ترجمہ معنیزمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے

وَفِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ أَفَلَا تُبۡصِرُونَ

آیت 21

ترجمہ معنیاور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں کیا تم کو سوجھتا نہیں؟

وَفِي ٱلسَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوعَدُونَ

آیت 22

ترجمہ معنیآسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے

فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِنَّهُۥ لَحَقࣱّ مِّثۡلَ مَآ أَنَّكُمۡ تَنطِقُونَ

آیت 23

ترجمہ معنیپس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو

هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيۡفِ إِبۡرَٰهِيمَ ٱلۡمُكۡرَمِينَ

آیت 24

ترجمہ معنیاے نبیؐ، ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی حکایت بھی تمہیں پہنچی ہے؟

إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَٰمࣰ اۖ قَالَ سَلَٰمࣱ قَوۡمࣱ مُّنكَرُونَ

آیت 25

ترجمہ معنیجب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے اُس نے کہا "آپ لوگوں کو بھی سلام ہے کچھ نا آشنا سے لوگ ہیں

فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجۡلࣲ سَمِينࣲ‏

آیت 26

ترجمہ معنیپھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا لا کر

فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيۡهِمۡ قَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ

آیت 27

ترجمہ معنیمہمانوں کے آگے پیش کیا اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟

فَأَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيفَةࣰۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمࣲ‏

آیت 28

ترجمہ معنیپھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا

فَأَقۡبَلَتِ ٱمۡرَأَتُهُۥ فِي صَرَّةࣲ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوزٌ عَقِيمࣱ‏

آیت 29

ترجمہ معنییہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ

قَالُواْ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ

آیت 30

ترجمہ معنیانہوں نے کہا "یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے

۞قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ

آیت 31

ترجمہ معنیابراہیمؑ نے کہا "اے فرستادگان الٰہی، کیا مہم آپ کو در پیش ہے؟

قَالُوٓاْ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمࣲ مُّجۡرِمِينَ

آیت 32

ترجمہ معنیانہوں نے کہا "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں

لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةࣰ مِّن طِينࣲ‏

آیت 33

ترجمہ معنیتاکہ اُس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِينَ

آیت 34

ترجمہ معنیجو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں

فَأَخۡرَجۡنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

آیت 35

ترجمہ معنیپھر ہم نے اُن سب لوگوں کو نکال لیا جو اُس بستی میں مومن تھے

فَمَا وَجَدۡنَا فِيهَا غَيۡرَ بَيۡتࣲ مِّنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ

آیت 36

ترجمہ معنیاور وہاں ہم نے ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا

وَتَرَكۡنَا فِيهَآ ءَايَةࣰ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ

آیت 37

ترجمہ معنیاس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی اُن لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں

وَفِي مُوسَىٰٓ إِذۡ أَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطَٰنࣲ مُّبِينࣲ‏

آیت 38

ترجمہ معنیاور (تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے میں جب ہم نے اُسے صریح سند کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا

فَتَوَلَّىٰ بِرُكۡنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونࣱ‏

آیت 39

ترجمہ معنیتو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنوں ہے

فَأَخَذۡنَٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذۡنَٰهُمۡ فِي ٱلۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيمࣱ‏

آیت 40

ترجمہ معنیآخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا

وَفِي عَادٍ إِذۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلۡعَقِيمَ

آیت 41

ترجمہ معنیاور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی

مَا تَذَرُ مِن شَيۡءٍ أَتَتۡ عَلَيۡهِ إِلَّا جَعَلَتۡهُ كَٱلرَّمِيمِ

آیت 42

ترجمہ معنیکہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا

وَفِي ثَمُودَ إِذۡ قِيلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُواْ حَتَّىٰ حِينࣲ‏

آیت 43

ترجمہ معنیاور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں، جب اُن سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو

فَعَتَوۡاْ عَنۡ أَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلصَّٰعِقَةُ وَهُمۡ يَنظُرُونَ

آیت 44

ترجمہ معنیمگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے اُن کو آ لیا

فَمَا ٱسۡتَطَٰعُواْ مِن قِيَامࣲ وَمَا كَانُواْ مُنتَصِرِينَ

آیت 45

ترجمہ معنیپھر نہ اُن میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ اپنا بچاؤ کر سکتے تھے

وَقَوۡمَ نُوحࣲ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمࣰ ا فَٰسِقِينَ

آیت 46

ترجمہ معنیاور ان سب سے پہلے ہم نے نوحؑ کی قوم کو ہلاک کیا کیونکہ وہ فاسق لوگ تھے

وَٱلسَّمَآءَ بَنَيۡنَٰهَا بِأَيۡيْدࣲ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ

آیت 47

ترجمہ معنیآسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اِس کی قدرت رکھتے ہیں

وَٱلۡأَرۡضَ فَرَشۡنَٰهَا فَنِعۡمَ ٱلۡمَٰهِدُونَ

آیت 48

ترجمہ معنیزمین کو ہم نے بچھایا ہے اور ہم بڑے اچھے ہموار کرنے والے ہیں

وَمِن كُلِّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ

آیت 49

ترجمہ معنیاور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، شاید کہ تم اس سے سبق لو

فَفِرُّوٓاْ إِلَى ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرࣱ مُّبِينࣱ‏

آیت 50

ترجمہ معنیتو دوڑو اللہ کی طرف، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں

وَلَا تَجۡعَلُواْ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَۖ إِنِّي لَكُم مِّنۡهُ نَذِيرࣱ مُّبِينࣱ‏

آیت 51

ترجمہ معنیاور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، میں تمہارے لیے اُس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں

كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُواْ سَاحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٌ

آیت 52

ترجمہ معنییونہی ہوتا رہا ہے، اِن سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون

أَتَوَاصَوۡاْ بِهِۦۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمࣱ طَاغُونَ

آیت 53

ترجمہ معنیکیا اِن سب نے آپس میں اِس پر کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے؟ نہیں، بکہ یہ سب سرکش لوگ ہیں

فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومࣲ‏

آیت 54

ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں

وَذَكِّرۡ فَإِنَّ ٱلذِّكۡرَىٰ تَنفَعُ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

آیت 55

ترجمہ معنیالبتہ نصیحت کرتے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے

وَمَا خَلَقۡتُ ٱلۡجِنَّ وَٱلۡإِنسَ إِلَّا لِيَعۡبُدُونِ

آیت 56

ترجمہ معنیمیں نے جن اور انسانوں کو اِس کے سوا کسی کام کے لیے پیدا نہیں کیا ہے کہ وہ میری بندگی کریں

مَآ أُرِيدُ مِنۡهُم مِّن رِّزۡقࣲ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطۡعِمُونِ

آیت 57

ترجمہ معنیمیں اُن سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں

إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلۡقُوَّةِ ٱلۡمَتِينُ

آیت 58

ترجمہ معنیاللہ تو خود ہی رزاق ہے، بڑی قوت والا اور زبردست

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذَنُوبࣰ ا مِّثۡلَ ذَنُوبِ أَصۡحَٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُونِ

آیت 59

ترجمہ معنیپس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا اِنہی جیسے لوگوں کو اُن کے حصے کا مل چکا ہے، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں

فَوَيۡلࣱ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن يَوۡمِهِمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ

آیت 60

ترجمہ معنیآخر کو تباہی ہے کفر کرنے والوں کے لیے اُس روز جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے

ترتیبات