قرآن آن لائن گائیڈ

سُوْرَةُ الدُّخَانِ

Ad-Dukhaan

سورت 44آیات 59 مقام نزول مکیپارہ 25–25

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

حمٓ

آیت 1

ترجمہ معنیح م

وَٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ

آیت 2

ترجمہ معنیقسم ہے اِس کتاب مبین کی

إِنَّآ أَنزَلۡنَٰهُ فِي لَيۡلَةࣲ مُّبَٰرَكَةٍۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ

آیت 3

ترجمہ معنیکہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے

فِيهَا يُفۡرَقُ كُلُّ أَمۡرٍ حَكِيمٍ

آیت 4

ترجمہ معنییہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ

أَمۡرࣰ ا مِّنۡ عِندِنَآۚ إِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِينَ

آیت 5

ترجمہ معنیہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے

رَحۡمَةࣰ مِّن رَّبِّكَۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ

آیت 6

ترجمہ معنیتیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ

آیت 7

ترجمہ معنیآسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اُس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو

لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ

آیت 8

ترجمہ معنیکوئی معبود اُس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اُن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں

بَلۡ هُمۡ فِي شَكࣲّ يَلۡعَبُونَ

آیت 9

ترجمہ معنی(مگر فی الواقع اِن لوگوں کو یقین نہیں ہے) بلکہ یہ اپنے شک میں پڑے کھیل رہے ہیں

فَٱرۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَأۡتِي ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانࣲ مُّبِينࣲ‏

آیت 10

ترجمہ معنیاچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا

يَغۡشَى ٱلنَّاسَۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمࣱ‏

آیت 11

ترجمہ معنیاور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا

رَّبَّنَا ٱكۡشِفۡ عَنَّا ٱلۡعَذَابَ إِنَّا مُؤۡمِنُونَ

آیت 12

ترجمہ معنی(اب کہتے ہیں کہ) " پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں

أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكۡرَىٰ وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُولࣱ مُّبِينࣱ‏

آیت 13

ترجمہ معنیاِن کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسول مبین آ گیا

ثُمَّ تَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ وَقَالُواْ مُعَلَّمࣱ مَّجۡنُونٌ

آیت 14

ترجمہ معنیپھر بھی یہ اُس کی طرف ملتفت نہ ہوئے اور کہا کہ "یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے

إِنَّا كَاشِفُواْ ٱلۡعَذَابِ قَلِيلًاۚ إِنَّكُمۡ عَآئِدُونَ

آیت 15

ترجمہ معنیہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے

يَوۡمَ نَبۡطِشُ ٱلۡبَطۡشَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ

آیت 16

ترجمہ معنیجس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے

۞وَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَجَآءَهُمۡ رَسُولࣱ كَرِيمٌ

آیت 17

ترجمہ معنیہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسول آیا

أَنۡ أَدُّوٓاْ إِلَيَّ عِبَادَ ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينࣱ‏

آیت 18

ترجمہ معنیاور اس نے کہا "اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو، میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

وَأَن لَّا تَعۡلُواْ عَلَى ٱللَّهِۖ إِنِّيٓ ءَاتِيكُم بِسُلۡطَٰنࣲ مُّبِينࣲ‏

آیت 19

ترجمہ معنیاللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں

وَإِنِّي عُذۡتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمۡ أَن تَرۡجُمُونِ

آیت 20

ترجمہ معنیاور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو

وَإِن لَّمۡ تُؤۡمِنُواْ لِي فَٱعۡتَزِلُونِ

آیت 21

ترجمہ معنیاگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے باز رہو

فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوۡمࣱ مُّجۡرِمُونَ

آیت 22

ترجمہ معنیآخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں

فَأَسۡرِ بِعِبَادِي لَيۡلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ

آیت 23

ترجمہ معنی(جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا

وَٱتۡرُكِ ٱلۡبَحۡرَ رَهۡوًاۖ إِنَّهُمۡ جُندࣱ مُّغۡرَقُونَ

آیت 24

ترجمہ معنیسمندر کو اُس کے حال پر کھلا چھوڑ دے یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے

كَمۡ تَرَكُواْ مِن جَنَّٰتࣲ وَعُيُونࣲ‏

آیت 25

ترجمہ معنیکتنے ہی باغ اور چشمے

وَزُرُوعࣲ وَمَقَامࣲ كَرِيمࣲ‏

آیت 26

ترجمہ معنیاور کھیت اور شاندار محل تھے جو وہ چھوڑ گئے

وَنَعۡمَةࣲ كَانُواْ فِيهَا فَٰكِهِينَ

آیت 27

ترجمہ معنیکتنے ہی عیش کے سر و سامان، جن میں وہ مزے کر رہے تھے اُن کے پیچھے دھرے رہ گئے

كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا قَوۡمًا ءَاخَرِينَ

آیت 28

ترجمہ معنییہ ہوا اُن کا انجام، اور ہم نے دوسروں کو اِن چیزوں کا وارث بنا دیا

فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَا كَانُواْ مُنظَرِينَ

آیت 29

ترجمہ معنیپھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی

وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِينِ

آیت 30

ترجمہ معنیاِس طرح بنی اسرائیل کو ہم نے سخت ذلت کے عذاب

مِن فِرۡعَوۡنَۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيࣰ ا مِّنَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ

آیت 31

ترجمہ معنیفرعون سے نجات دی جو حد سے گزر جانے والوں میں فی الواقع بڑے اونچے درجے کا آدمی تھا

وَلَقَدِ ٱخۡتَرۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ عِلۡمٍ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ

آیت 32

ترجمہ معنیاور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی

وَءَاتَيۡنَٰهُم مِّنَ ٱلۡأٓيَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤࣱ اْ مُّبِينٌ

آیت 33

ترجمہ معنیاور اُنہیں ایسی نشانیاں دکھائیں جن میں صریح آزمائش تھی

إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ

آیت 34

ترجمہ معنییہ لوگ کہتے ہیں

إِنۡ هِيَ إِلَّا مَوۡتَتُنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُنشَرِينَ

آیت 35

ترجمہ معنیہماری پہلی موت کے سوا اور کچھ نہیں اُس کے بعد ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں ہیں

فَأۡتُواْ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

آیت 36

ترجمہ معنیاگر تم سچے ہو تو اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو

أَهُمۡ خَيۡرٌ أَمۡ قَوۡمُ تُبَّعࣲ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ أَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ مُجۡرِمِينَ

آیت 37

ترجمہ معنییہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اُس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اِسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے

وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لَٰعِبِينَ

آیت 38

ترجمہ معنییہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں

مَا خَلَقۡنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

آیت 39

ترجمہ معنیاِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ مِيقَٰتُهُمۡ أَجۡمَعِينَ

آیت 40

ترجمہ معنیاِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے

يَوۡمَ لَا يُغۡنِي مَوۡلًى عَن مَّوۡلࣰ ى شَيۡـࣰٔ ا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ

آیت 41

ترجمہ معنیوہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی

إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

آیت 42

ترجمہ معنیسوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے

إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ

آیت 43

ترجمہ معنیزقوم کا درخت

طَعَامُ ٱلۡأَثِيمِ

آیت 44

ترجمہ معنیگناہ گار کا کھاجا ہوگا

كَٱلۡمُهۡلِ يَغۡلِي فِي ٱلۡبُطُونِ

آیت 45

ترجمہ معنیتیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا

كَغَلۡيِ ٱلۡحَمِيمِ

آیت 46

ترجمہ معنیجیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے

خُذُوهُ فَٱعۡتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ

آیت 47

ترجمہ معنیپکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ

ثُمَّ صُبُّواْ فَوۡقَ رَأۡسِهِۦ مِنۡ عَذَابِ ٱلۡحَمِيمِ

آیت 48

ترجمہ معنیاور انڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب

ذُقۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡكَرِيمُ

آیت 49

ترجمہ معنیچکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو

إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمۡتَرُونَ

آیت 50

ترجمہ معنییہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے

إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينࣲ‏

آیت 51

ترجمہ معنیخدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے

فِي جَنَّٰتࣲ وَعُيُونࣲ‏

آیت 52

ترجمہ معنیباغوں اور چشموں میں

يَلۡبَسُونَ مِن سُندُسࣲ وَإِسۡتَبۡرَقࣲ مُّتَقَٰبِلِينَ

آیت 53

ترجمہ معنیحریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

كَذَٰلِكَ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينࣲ‏

آیت 54

ترجمہ معنییہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے

يَدۡعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ

آیت 55

ترجمہ معنیوہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ

آیت 56

ترجمہ معنیوہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،

فَضۡلࣰ ا مِّن رَّبِّكَۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

آیت 57

ترجمہ معنیان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے

فَإِنَّمَا يَسَّرۡنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ

آیت 58

ترجمہ معنیاے نبیؐ، ہم نے اِس کتاب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں

فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ

آیت 59

ترجمہ معنیاب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں

ترتیبات