وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفࣰّ ا
آیت 1
ترجمہ معنیقطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم
سُوْرَةُ الصَّافَّاتِ
سورت 37آیات 182 مقام نزول مکیپارہ 23–23
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفࣰّ ا
آیت 1
ترجمہ معنیقطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم
فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجۡرࣰ ا
آیت 2
ترجمہ معنیپھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں
فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكۡرًا
آیت 3
ترجمہ معنیپھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں
إِنَّ إِلَٰهَكُمۡ لَوَٰحِدࣱ
آیت 4
ترجمہ معنیتمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے
رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ ٱلۡمَشَٰرِقِ
آیت 5
ترجمہ معنیوہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالک
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِزِينَةٍ ٱلۡكَوَاكِبِ
آیت 6
ترجمہ معنیہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے
وَحِفۡظࣰ ا مِّن كُلِّ شَيۡطَٰنࣲ مَّارِدࣲ
آیت 7
ترجمہ معنیاور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰ وَيُقۡذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبࣲ
آیت 8
ترجمہ معنییہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں
دُحُورࣰ اۖ وَلَهُمۡ عَذَابࣱ وَاصِبٌ
آیت 9
ترجمہ معنیاور ان کے لیے پیہم عذاب ہے
إِلَّا مَنۡ خَطِفَ ٱلۡخَطۡفَةَ فَأَتۡبَعَهُۥ شِهَابࣱ ثَاقِبࣱ
آیت 10
ترجمہ معنیتاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَهُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَم مَّنۡ خَلَقۡنَآۚ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّن طِينࣲ لَّازِبِۭ
آیت 11
ترجمہ معنیاب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُونَ
آیت 12
ترجمہ معنیتم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں
وَإِذَا ذُكِّرُواْ لَا يَذۡكُرُونَ
آیت 13
ترجمہ معنیسمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے
وَإِذَا رَأَوۡاْ ءَايَةࣰ يَسۡتَسۡخِرُونَ
آیت 14
ترجمہ معنیکوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں
وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرࣱ مُّبِينٌ
آیت 15
ترجمہ معنیاور کہتے ہیں "یہ تو صریح جادو ہے
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابࣰ ا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ
آیت 16
ترجمہ معنیبھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ
آیت 17
ترجمہ معنیاور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟
قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٰخِرُونَ
آیت 18
ترجمہ معنیاِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہو
فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةࣱ وَٰحِدَةࣱ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ
آیت 19
ترجمہ معنیبس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے
وَقَالُواْ يَٰوَيۡلَنَا هَٰذَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
آیت 20
ترجمہ معنیاُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
آیت 21
ترجمہ معنییہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
۞ٱحۡشُرُواْ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَأَزۡوَٰجَهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَعۡبُدُونَ
آیت 22
ترجمہ معنی(حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت 23
ترجمہ معنیپھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ
وَقِفُوهُمۡۖ إِنَّهُم مَّسۡـُٔولُونَ
آیت 24
ترجمہ معنیاور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے
مَا لَكُمۡ لَا تَنَاصَرُونَ
آیت 25
ترجمہ معنیکیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
بَلۡ هُمُ ٱلۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُونَ
آیت 26
ترجمہ معنیارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں
وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضࣲ يَتَسَآءَلُونَ
آیت 27
ترجمہ معنیاس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے
قَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَأۡتُونَنَا عَنِ ٱلۡيَمِينِ
آیت 28
ترجمہ معنی(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے
قَالُواْ بَل لَّمۡ تَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
آیت 29
ترجمہ معنیوہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَٰنِۭۖ بَلۡ كُنتُمۡ قَوۡمࣰ ا طَٰغِينَ
آیت 30
ترجمہ معنیہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
آیت 31
ترجمہ معنیآخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں
فَأَغۡوَيۡنَٰكُمۡ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ
آیت 32
ترجمہ معنیسو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے
فَإِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذࣲ فِي ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ
آیت 33
ترجمہ معنیاِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت 34
ترجمہ معنیہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں
إِنَّهُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ
آیت 35
ترجمہ معنییہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرࣲ مَّجۡنُونِۭ
آیت 36
ترجمہ معنیاور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟
بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 37
ترجمہ معنیحالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی
إِنَّكُمۡ لَذَآئِقُواْ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَلِيمِ
آیت 38
ترجمہ معنی(اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو
وَمَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
آیت 39
ترجمہ معنیاور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت 40
ترجمہ معنیمگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے
أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ رِزۡقࣱ مَّعۡلُومࣱ
آیت 41
ترجمہ معنیان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے
فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكۡرَمُونَ
آیت 42
ترجمہ معنیہر طرح کی لذیذ چیزیں،
فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت 43
ترجمہ معنیاور نعمت بھری جنتیں
عَلَىٰ سُرُرࣲ مُّتَقَٰبِلِينَ
آیت 44
ترجمہ معنیجن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے
يُطَافُ عَلَيۡهِم بِكَأۡسࣲ مِّن مَّعِينِۭ
آیت 45
ترجمہ معنیشراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے
بَيۡضَآءَ لَذَّةࣲ لِّلشَّٰرِبِينَ
آیت 46
ترجمہ معنیچمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی
لَا فِيهَا غَوۡلࣱ وَلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنزَفُونَ
آیت 47
ترجمہ معنینہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی
وَعِندَهُمۡ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ عِينࣱ
آیت 48
ترجمہ معنیاور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی
كَأَنَّهُنَّ بَيۡضࣱ مَّكۡنُونࣱ
آیت 49
ترجمہ معنیایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضࣲ يَتَسَآءَلُونَ
آیت 50
ترجمہ معنیپھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے
قَالَ قَآئِلࣱ مِّنۡهُمۡ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينࣱ
آیت 51
ترجمہ معنیان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلۡمُصَدِّقِينَ
آیت 52
ترجمہ معنیجو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟
أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابࣰ ا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
آیت 53
ترجمہ معنیکیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟
قَالَ هَلۡ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
آیت 54
ترجمہ معنیاب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِي سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت 55
ترجمہ معنییہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرۡدِينِ
آیت 56
ترجمہ معنیاور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ ٱلۡمُحۡضَرِينَ
آیت 57
ترجمہ معنیمیرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں
أَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِينَ
آیت 58
ترجمہ معنیاچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟
إِلَّا مَوۡتَتَنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ
آیت 59
ترجمہ معنیموت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
آیت 60
ترجمہ معنییقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے
لِمِثۡلِ هَٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ ٱلۡعَٰمِلُونَ
آیت 61
ترجمہ معنیایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
أَذَٰلِكَ خَيۡرࣱ نُّزُلًا أَمۡ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
آیت 62
ترجمہ معنیبولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟
إِنَّا جَعَلۡنَٰهَا فِتۡنَةࣰ لِّلظَّٰلِمِينَ
آیت 63
ترجمہ معنیہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے
إِنَّهَا شَجَرَةࣱ تَخۡرُجُ فِيٓ أَصۡلِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت 64
ترجمہ معنیوہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے
طَلۡعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ
آیت 65
ترجمہ معنیاُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر
فَإِنَّهُمۡ لَأٓكِلُونَ مِنۡهَا فَمَالِـُٔونَ مِنۡهَا ٱلۡبُطُونَ
آیت 66
ترجمہ معنیجہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے
ثُمَّ إِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبࣰ ا مِّنۡ حَمِيمࣲ
آیت 67
ترجمہ معنیپھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا
ثُمَّ إِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَإِلَى ٱلۡجَحِيمِ
آیت 68
ترجمہ معنیاور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی
إِنَّهُمۡ أَلۡفَوۡاْ ءَابَآءَهُمۡ ضَآلِّينَ
آیت 69
ترجمہ معنییہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا
فَهُمۡ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمۡ يُهۡرَعُونَ
آیت 70
ترجمہ معنیاور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے
وَلَقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ أَكۡثَرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 71
ترجمہ معنیحالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
آیت 72
ترجمہ معنیاور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے
فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت 73
ترجمہ معنیاب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت 74
ترجمہ معنیاس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے
وَلَقَدۡ نَادَىٰنَا نُوحࣱ فَلَنِعۡمَ ٱلۡمُجِيبُونَ
آیت 75
ترجمہ معنیہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے
وَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت 76
ترجمہ معنیہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلۡبَاقِينَ
آیت 77
ترجمہ معنیاور اسی کی نسل کو باقی رکھا
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت 78
ترجمہ معنیاور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی
سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحࣲ فِي ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 79
ترجمہ معنیسلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت 80
ترجمہ معنیہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 81
ترجمہ معنیدر حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت 82
ترجمہ معنیپھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا
۞وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبۡرَٰهِيمَ
آیت 83
ترجمہ معنیاور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا
إِذۡ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلۡبࣲ سَلِيمٍ
آیت 84
ترجمہ معنیجب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا
إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَاذَا تَعۡبُدُونَ
آیت 85
ترجمہ معنیجب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا "یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟
أَئِفۡكًا ءَالِهَةࣰ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
آیت 86
ترجمہ معنیکیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 87
ترجمہ معنیآخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟
فَنَظَرَ نَظۡرَةࣰ فِي ٱلنُّجُومِ
آیت 88
ترجمہ معنیپھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمࣱ
آیت 89
ترجمہ معنیاور کہا میری طبیعت خراب ہے
فَتَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ مُدۡبِرِينَ
آیت 90
ترجمہ معنیچنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمۡ فَقَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ
آیت 91
ترجمہ معنیاُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟
مَا لَكُمۡ لَا تَنطِقُونَ
آیت 92
ترجمہ معنیکیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟
فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبَۢا بِٱلۡيَمِينِ
آیت 93
ترجمہ معنیاس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں
فَأَقۡبَلُوٓاْ إِلَيۡهِ يَزِفُّونَ
آیت 94
ترجمہ معنی(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے
قَالَ أَتَعۡبُدُونَ مَا تَنۡحِتُونَ
آیت 95
ترجمہ معنیاس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُونَ
آیت 96
ترجمہ معنیحالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو
قَالُواْ ٱبۡنُواْ لَهُۥ بُنۡيَٰنࣰ ا فَأَلۡقُوهُ فِي ٱلۡجَحِيمِ
آیت 97
ترجمہ معنیانہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو
فَأَرَادُواْ بِهِۦ كَيۡدࣰ ا فَجَعَلۡنَٰهُمُ ٱلۡأَسۡفَلِينَ
آیت 98
ترجمہ معنیانہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهۡدِينِ
آیت 99
ترجمہ معنیابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا
رَبِّ هَبۡ لِي مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت 100
ترجمہ معنیاے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو
فَبَشَّرۡنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمࣲ
آیت 101
ترجمہ معنی(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعۡيَ قَالَ يَٰبُنَيَّ إِنِّيٓ أَرَىٰ فِي ٱلۡمَنَامِ أَنِّيٓ أَذۡبَحُكَ فَٱنظُرۡ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُۖ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ
آیت 102
ترجمہ معنیوہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے
فَلَمَّآ أَسۡلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلۡجَبِينِ
آیت 103
ترجمہ معنیآخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا
وَنَٰدَيۡنَٰهُ أَن يَٰٓإِبۡرَٰهِيمُ
آیت 104
ترجمہ معنیاور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑ
قَدۡ صَدَّقۡتَ ٱلرُّءۡيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت 105
ترجمہ معنیتو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡبَلَٰٓؤُاْ ٱلۡمُبِينُ
آیت 106
ترجمہ معنییقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی
وَفَدَيۡنَٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيمࣲ
آیت 107
ترجمہ معنیاور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت 108
ترجمہ معنیاور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٰهِيمَ
آیت 109
ترجمہ معنیسلام ہے ابراہیمؑ پر
كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت 110
ترجمہ معنیہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 111
ترجمہ معنییقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
وَبَشَّرۡنَٰهُ بِإِسۡحَٰقَ نَبِيࣰّ ا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ
آیت 112
ترجمہ معنیاور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے
وَبَٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلَىٰٓ إِسۡحَٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنࣱ وَظَالِمࣱ لِّنَفۡسِهِۦ مُبِينࣱ
آیت 113
ترجمہ معنیاور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
آیت 114
ترجمہ معنیاور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا
وَنَجَّيۡنَٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت 115
ترجمہ معنیاُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی
وَنَصَرۡنَٰهُمۡ فَكَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
آیت 116
ترجمہ معنیاُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے
وَءَاتَيۡنَٰهُمَا ٱلۡكِتَٰبَ ٱلۡمُسۡتَبِينَ
آیت 117
ترجمہ معنیان کو نہایت واضح کتاب عطا کی
وَهَدَيۡنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ
آیت 118
ترجمہ معنیانہیں راہ راست دکھائی
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت 119
ترجمہ معنیاور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا
سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
آیت 120
ترجمہ معنیسلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت 121
ترجمہ معنیہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
إِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 122
ترجمہ معنیدر حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
وَإِنَّ إِلۡيَاسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 123
ترجمہ معنیاور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا
إِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت 124
ترجمہ معنییاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟
أَتَدۡعُونَ بَعۡلࣰ ا وَتَذَرُونَ أَحۡسَنَ ٱلۡخَٰلِقِينَ
آیت 125
ترجمہ معنیکیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو
ٱللَّهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 126
ترجمہ معنیاُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
آیت 127
ترجمہ معنیمگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت 128
ترجمہ معنیبجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت 129
ترجمہ معنیاور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا
سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ
آیت 130
ترجمہ معنیسلام ہے الیاسؑ پر
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
آیت 131
ترجمہ معنیہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
إِنَّهُۥ مِنۡ عِبَادِنَا ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 132
ترجمہ معنیواقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
وَإِنَّ لُوطࣰ ا لَّمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 133
ترجمہ معنیاور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں
إِذۡ نَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
آیت 134
ترجمہ معنییاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی
إِلَّا عَجُوزࣰ ا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
آیت 135
ترجمہ معنیسوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت 136
ترجمہ معنیپھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا
وَإِنَّكُمۡ لَتَمُرُّونَ عَلَيۡهِم مُّصۡبِحِينَ
آیت 137
ترجمہ معنیآج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو
وَبِٱلَّيۡلِۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ
آیت 138
ترجمہ معنیکیا تم کو عقل نہیں آتی؟
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 139
ترجمہ معنیاور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا
إِذۡ أَبَقَ إِلَى ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
آیت 140
ترجمہ معنییاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُدۡحَضِينَ
آیت 141
ترجمہ معنیپھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی
فَٱلۡتَقَمَهُ ٱلۡحُوتُ وَهُوَ مُلِيمࣱ
آیت 142
ترجمہ معنیآخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا
فَلَوۡلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُسَبِّحِينَ
آیت 143
ترجمہ معنیاب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو
لَلَبِثَ فِي بَطۡنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ
آیت 144
ترجمہ معنیروز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا
۞فَنَبَذۡنَٰهُ بِٱلۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمࣱ
آیت 145
ترجمہ معنیآخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا
وَأَنۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةࣰ مِّن يَقۡطِينࣲ
آیت 146
ترجمہ معنیاور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا
وَأَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ مِاْئَةِ أَلۡفٍ أَوۡ يَزِيدُونَ
آیت 147
ترجمہ معنیاس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا
فَـَٔامَنُواْ فَمَتَّعۡنَٰهُمۡ إِلَىٰ حِينࣲ
آیت 148
ترجمہ معنیوہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا
فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَلِرَبِّكَ ٱلۡبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلۡبَنُونَ
آیت 149
ترجمہ معنیپھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے
أَمۡ خَلَقۡنَا ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثࣰ ا وَهُمۡ شَٰهِدُونَ
آیت 150
ترجمہ معنیکیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟
أَلَآ إِنَّهُم مِّنۡ إِفۡكِهِمۡ لَيَقُولُونَ
آیت 151
ترجمہ معنیخوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں
وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ
آیت 152
ترجمہ معنیکہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں
أَصۡطَفَى ٱلۡبَنَاتِ عَلَى ٱلۡبَنِينَ
آیت 153
ترجمہ معنیکیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ
آیت 154
ترجمہ معنیتمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
آیت 155
ترجمہ معنیکیا تمہیں ہوش نہیں آتا
أَمۡ لَكُمۡ سُلۡطَٰنࣱ مُّبِينࣱ
آیت 156
ترجمہ معنییا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے
فَأۡتُواْ بِكِتَٰبِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
آیت 157
ترجمہ معنیتو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو
وَجَعَلُواْ بَيۡنَهُۥ وَبَيۡنَ ٱلۡجِنَّةِ نَسَبࣰ اۚ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ ٱلۡجِنَّةُ إِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُونَ
آیت 158
ترجمہ معنیاِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں
سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
آیت 159
ترجمہ معنی(اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت 160
ترجمہ معنیجو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں
فَإِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُونَ
آیت 161
ترجمہ معنیپس تم اور تمہارے یہ معبود
مَآ أَنتُمۡ عَلَيۡهِ بِفَٰتِنِينَ
آیت 162
ترجمہ معنیاللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے
إِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ ٱلۡجَحِيمِ
آیت 163
ترجمہ معنیمگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامࣱ مَّعۡلُومࣱ
آیت 164
ترجمہ معنیاور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلصَّآفُّونَ
آیت 165
ترجمہ معنیاور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں
وَإِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡمُسَبِّحُونَ
آیت 166
ترجمہ معنیاور تسبیح کرنے والے ہیں
وَإِن كَانُواْ لَيَقُولُونَ
آیت 167
ترجمہ معنییہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے
لَوۡ أَنَّ عِندَنَا ذِكۡرࣰ ا مِّنَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 168
ترجمہ معنیکہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
آیت 169
ترجمہ معنیتو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے
فَكَفَرُواْ بِهِۦۖ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ
آیت 170
ترجمہ معنیمگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 171
ترجمہ معنیاپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں
إِنَّهُمۡ لَهُمُ ٱلۡمَنصُورُونَ
آیت 172
ترجمہ معنیکہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
آیت 173
ترجمہ معنیاور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينࣲ
آیت 174
ترجمہ معنیپس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو
وَأَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
آیت 175
ترجمہ معنیاور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
آیت 176
ترجمہ معنیکیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت 177
ترجمہ معنیجب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتَّىٰ حِينࣲ
آیت 178
ترجمہ معنیبس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو
وَأَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُونَ
آیت 179
ترجمہ معنیاور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے
سُبۡحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
آیت 180
ترجمہ معنیپاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں
وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 181
ترجمہ معنیاور سلام ہے مرسلین پر
وَٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 182
ترجمہ معنیاور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے