طسٓمٓ
آیت 1
ترجمہ معنیط س م
سُوْرَةُ الشُّعَرَآءِ
سورت 26آیات 227 مقام نزول مکیپارہ 19–19
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
طسٓمٓ
آیت 1
ترجمہ معنیط س م
تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ
آیت 2
ترجمہ معنییہ کتاب مبین کی آیات ہیں
لَعَلَّكَ بَٰخِعࣱ نَّفۡسَكَ أَلَّا يَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
آیت 3
ترجمہ معنیاے محمدؐ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے
إِن نَّشَأۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةࣰ فَظَلَّتۡ أَعۡنَٰقُهُمۡ لَهَا خَٰضِعِينَ
آیت 4
ترجمہ معنیہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں
وَمَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِكۡرࣲ مِّنَ ٱلرَّحۡمَٰنِ مُحۡدَثٍ إِلَّا كَانُواْ عَنۡهُ مُعۡرِضِينَ
آیت 5
ترجمہ معنیاِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں
فَقَدۡ كَذَّبُواْ فَسَيَأۡتِيهِمۡ أَنۢبَٰٓؤُاْ مَا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ
آیت 6
ترجمہ معنیاب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں
أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَمۡ أَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجࣲ كَرِيمٍ
آیت 7
ترجمہ معنیاور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت 8
ترجمہ معنییقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت 9
ترجمہ معنیاور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
وَإِذۡ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئۡتِ ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ
آیت 10
ترجمہ معنیاِنہیں اس وقت کا قصہ سناؤ جب کہ تمہارے رب نے موسیٰؑ کو پکارا "ظالم قوم کے پاس جا
قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَۚ أَلَا يَتَّقُونَ
آیت 11
ترجمہ معنیفرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟
قَالَ رَبِّ إِنِّيٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
آیت 12
ترجمہ معنیاُس نے عرض کیا "اے رب، مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے
وَيَضِيقُ صَدۡرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرۡسِلۡ إِلَىٰ هَٰرُونَ
آیت 13
ترجمہ معنیمیرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں
وَلَهُمۡ عَلَيَّ ذَنۢبࣱ فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ
آیت 14
ترجمہ معنیاور مجھ پر اُن کے ہاں ایک جرم کا الزام بھی ہے، اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے
قَالَ كَلَّاۖ فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ
آیت 15
ترجمہ معنیفرمایا "ہرگز نہیں، تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے
فَأۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 16
ترجمہ معنیفرعون کے پاس جاؤ اور اس سے کہو، ہم کو رب العٰلمین نے اس لیے بھیجا ہے
أَنۡ أَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ
آیت 17
ترجمہ معنیکہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے
قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدࣰ ا وَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ
آیت 18
ترجمہ معنیفرعون نے کہا "کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے
وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ ٱلَّتِي فَعَلۡتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ
آیت 19
ترجمہ معنیاور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے
قَالَ فَعَلۡتُهَآ إِذࣰ ا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
آیت 20
ترجمہ معنیموسیٰؑ نے جواب دیا "اُس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کر دیا تھا
فَفَرَرۡتُ مِنكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكۡمࣰ ا وَجَعَلَنِي مِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 21
ترجمہ معنیپھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل کر لیا
وَتِلۡكَ نِعۡمَةࣱ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنۡ عَبَّدتَّ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ
آیت 22
ترجمہ معنیرہا تیرا احسان جو تو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا
قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 23
ترجمہ معنیفرعون نے کہا "اور یہ رب العالمین کیا ہوتا ہے؟
قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
آیت 24
ترجمہ معنیموسیٰؑ نے جواب دیا "آسمان اور زمین کا رب، اور اُن سب چیزوں کا رب جو آسمان اور زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو
قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهُۥٓ أَلَا تَسۡتَمِعُونَ
آیت 25
ترجمہ معنیفرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا "سُنتے ہو؟
قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 26
ترجمہ معنیموسیٰؑ نے کہا "تمہارا رب بھی اور تمہارے ان آباء و اجداد کا رب بھی جو گزر چکے ہیں
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِيٓ أُرۡسِلَ إِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُونࣱ
آیت 27
ترجمہ معنیفرعون نے (حاضرین سے) کہا "تمہارے یہ رسول صاحب جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں، بالکل ہی پاگل معلوم ہوتے ہیں
قَالَ رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡقِلُونَ
آیت 28
ترجمہ معنیموسیٰؑ نے کہا "مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں
قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذۡتَ إِلَٰهًا غَيۡرِي لَأَجۡعَلَنَّكَ مِنَ ٱلۡمَسۡجُونِينَ
آیت 29
ترجمہ معنیفرعون نے کہا "اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو تجھے میں اُن لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں
قَالَ أَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَيۡءࣲ مُّبِينࣲ
آیت 30
ترجمہ معنیموسیٰؑ نے کہا "اگرچہ میں لے آؤں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟
قَالَ فَأۡتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
آیت 31
ترجمہ معنیفرعون نے کہا "اچھا تو لے آ اگر تو سچا ہے
فَأَلۡقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعۡبَانࣱ مُّبِينࣱ
آیت 32
ترجمہ معنی(اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی) موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدھا تھا
وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِيَ بَيۡضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ
آیت 33
ترجمہ معنیپھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا
قَالَ لِلۡمَلَإِ حَوۡلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمࣱ
آیت 34
ترجمہ معنیفرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا "یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے
يُرِيدُ أَن يُخۡرِجَكُم مِّنۡ أَرۡضِكُم بِسِحۡرِهِۦ فَمَاذَا تَأۡمُرُونَ
آیت 35
ترجمہ معنیچاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟
قَالُوٓاْ أَرۡجِهۡ وَأَخَاهُ وَٱبۡعَثۡ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ
آیت 36
ترجمہ معنیانہوں نے کہا "اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجیے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیے
يَأۡتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمࣲ
آیت 37
ترجمہ معنیکہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں
فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوۡمࣲ مَّعۡلُومࣲ
آیت 38
ترجمہ معنیچنانچہ ایک روز مقرر وقت پر جادوگر اکٹھے کر لیے گئے
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلۡ أَنتُم مُّجۡتَمِعُونَ
آیت 39
ترجمہ معنیاور لوگوں سے کہا گیا "تم اجتماع میں چلو گے؟
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
آیت 40
ترجمہ معنیشاید کہ ہم جادوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے
فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُواْ لِفِرۡعَوۡنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجۡرًا إِن كُنَّا نَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
آیت 41
ترجمہ معنیجب جادوگر میدان میں آ گئے تو انہوں نے فرعون سے کہا "ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟
قَالَ نَعَمۡ وَإِنَّكُمۡ إِذࣰ ا لَّمِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ
آیت 42
ترجمہ معنیاس نے کہا "ہاں، اور تم تو اس وقت مقربین میں شامل ہو جاؤ گے
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلۡقُواْ مَآ أَنتُم مُّلۡقُونَ
آیت 43
ترجمہ معنیموسیٰؑ نے کہا "پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے
فَأَلۡقَوۡاْ حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُواْ بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ إِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
آیت 44
ترجمہ معنیانہوں نے فوراً اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے "فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے
فَأَلۡقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلۡقَفُ مَا يَأۡفِكُونَ
آیت 45
ترجمہ معنیپھر موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا
فَأُلۡقِيَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ
آیت 46
ترجمہ معنیاس پر سارے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے
قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 47
ترجمہ معنیاور بول اٹھے کہ "مان گئے ہم رب العالمین کو
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
آیت 48
ترجمہ معنیموسیٰؑ اور ہارونؑ کے رب کو
قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِي عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَٰفࣲ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ أَجۡمَعِينَ
آیت 49
ترجمہ معنیفرعون نے کہا "تم موسیٰؑ کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا! ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اچھا، ابھی تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے، میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں میں کٹواؤں گا اور تم سب کو سولی چڑھا دوں گا
قَالُواْ لَا ضَيۡرَۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
آیت 50
ترجمہ معنیانہوں نے جواب دیا "کچھ پرواہ نہیں، ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے
إِنَّا نَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 51
ترجمہ معنیاور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں
۞وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَسۡرِ بِعِبَادِيٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
آیت 52
ترجمہ معنیہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ "راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا
فَأَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ
آیت 53
ترجمہ معنیاس پر فرعون نے (فوجیں جمع کرنے کے لیے) شہروں میں نقیب بھیج دیے
إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرۡذِمَةࣱ قَلِيلُونَ
آیت 54
ترجمہ معنی(اور کہلا بھیجا) کہ "یہ کچھ مٹھی بھر لوگ ہیں
وَإِنَّهُمۡ لَنَا لَغَآئِظُونَ
آیت 55
ترجمہ معنیاور انہوں نے ہم کو بہت ناراض کیا ہے
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ
آیت 56
ترجمہ معنیاور ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس کا شیوہ ہر وقت چوکنا رہنا ہے
فَأَخۡرَجۡنَٰهُم مِّن جَنَّٰتࣲ وَعُيُونࣲ
آیت 57
ترجمہ معنیاِس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں
وَكُنُوزࣲ وَمَقَامࣲ كَرِيمࣲ
آیت 58
ترجمہ معنیاور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے
كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ
آیت 59
ترجمہ معنییہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا
فَأَتۡبَعُوهُم مُّشۡرِقِينَ
آیت 60
ترجمہ معنیصبح ہوتے ہی یہ لوگ اُن کے تعاقب میں چل پڑے
فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلۡجَمۡعَانِ قَالَ أَصۡحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدۡرَكُونَ
آیت 61
ترجمہ معنیجب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ "ہم تو پکڑے گئے
قَالَ كَلَّآۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهۡدِينِ
آیت 62
ترجمہ معنیموسیٰؑ نے کہا "ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا
فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡبَحۡرَۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقࣲ كَٱلطَّوۡدِ ٱلۡعَظِيمِ
آیت 63
ترجمہ معنیہم نے موسیٰؑ کو وحی کے ذریعہ سے حکم دیا کہ "مار اپنا عصا سمندر پر" یکایک سمندر پھَٹ گیا اور اس کا ہر ٹکڑا ایک عظیم الشان پہاڑ کی طرح ہو گیا
وَأَزۡلَفۡنَا ثَمَّ ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت 64
ترجمہ معنیاُسی جگہ ہم دوسرے گروہ کو بھی قریب لے آئے
وَأَنجَيۡنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
آیت 65
ترجمہ معنیموسیٰؑ اور اُن سب لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے، ہم نے بچا لیا
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت 66
ترجمہ معنیاور دوسروں کو غرق کر دیا
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت 67
ترجمہ معنیاس واقعہ میں ایک نشانی ہے، مگر اِن لوگوں میں سے اکثر ماننے والے نہیں ہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت 68
ترجمہ معنیاور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ إِبۡرَٰهِيمَ
آیت 69
ترجمہ معنیاور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سناؤ
إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا تَعۡبُدُونَ
آیت 70
ترجمہ معنیجبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ "یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو؟
قَالُواْ نَعۡبُدُ أَصۡنَامࣰ ا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ
آیت 71
ترجمہ معنیانہوں نے جواب دیا "کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں
قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُونَكُمۡ إِذۡ تَدۡعُونَ
آیت 72
ترجمہ معنیاس نے پوچھا "کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟
أَوۡ يَنفَعُونَكُمۡ أَوۡ يَضُرُّونَ
آیت 73
ترجمہ معنییا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟
قَالُواْ بَلۡ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفۡعَلُونَ
آیت 74
ترجمہ معنیانہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے
قَالَ أَفَرَءَيۡتُم مَّا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ
آیت 75
ترجمہ معنیاس پر ابراہیمؑ نے کہا "کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم
أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلۡأَقۡدَمُونَ
آیت 76
ترجمہ معنیاور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟
فَإِنَّهُمۡ عَدُوࣱّ لِّيٓ إِلَّا رَبَّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 77
ترجمہ معنیمیرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے
ٱلَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهۡدِينِ
آیت 78
ترجمہ معنیجس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے
وَٱلَّذِي هُوَ يُطۡعِمُنِي وَيَسۡقِينِ
آیت 79
ترجمہ معنیجو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
وَإِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِينِ
آیت 80
ترجمہ معنیاور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
وَٱلَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحۡيِينِ
آیت 81
ترجمہ معنیجو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا
وَٱلَّذِيٓ أَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لِي خَطِيٓـَٔتِي يَوۡمَ ٱلدِّينِ
آیت 82
ترجمہ معنیاور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا
رَبِّ هَبۡ لِي حُكۡمࣰ ا وَأَلۡحِقۡنِي بِٱلصَّٰلِحِينَ
آیت 83
ترجمہ معنی(اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دعا کی) "اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا
وَٱجۡعَل لِّي لِسَانَ صِدۡقࣲ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت 84
ترجمہ معنیاور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر
وَٱجۡعَلۡنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ
آیت 85
ترجمہ معنیاور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما
وَٱغۡفِرۡ لِأَبِيٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
آیت 86
ترجمہ معنیاور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے
وَلَا تُخۡزِنِي يَوۡمَ يُبۡعَثُونَ
آیت 87
ترجمہ معنیاور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے
يَوۡمَ لَا يَنفَعُ مَالࣱ وَلَا بَنُونَ
آیت 88
ترجمہ معنیجبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد
إِلَّا مَنۡ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلۡبࣲ سَلِيمࣲ
آیت 89
ترجمہ معنیبجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو
وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ
آیت 90
ترجمہ معنی(اس روز) جنت پرہیزگاروں کے قریب لے آئی جائے گی
وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِلۡغَاوِينَ
آیت 91
ترجمہ معنیاور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی
وَقِيلَ لَهُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ
آیت 92
ترجمہ معنیاور ان سے پوچھا جائے گا کہ "اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟
مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلۡ يَنصُرُونَكُمۡ أَوۡ يَنتَصِرُونَ
آیت 93
ترجمہ معنیکیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟
فَكُبۡكِبُواْ فِيهَا هُمۡ وَٱلۡغَاوُۥنَ
آیت 94
ترجمہ معنیپھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ
وَجُنُودُ إِبۡلِيسَ أَجۡمَعُونَ
آیت 95
ترجمہ معنیاور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے
قَالُواْ وَهُمۡ فِيهَا يَخۡتَصِمُونَ
آیت 96
ترجمہ معنیوہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے
تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَٰلࣲ مُّبِينٍ
آیت 97
ترجمہ معنیکہ "خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے
إِذۡ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 98
ترجمہ معنیجبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے
وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
آیت 99
ترجمہ معنیاور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا
فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ
آیت 100
ترجمہ معنیاب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمࣲ
آیت 101
ترجمہ معنیاور نہ کوئی جگری دوست
فَلَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةࣰ فَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 102
ترجمہ معنیکاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت 103
ترجمہ معنییقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت 104
ترجمہ معنیاور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوحٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 105
ترجمہ معنیقوم نوحؑ نے رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت 106
ترجمہ معنییاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينࣱ
آیت 107
ترجمہ معنیمیں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت 108
ترجمہ معنیلہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 109
ترجمہ معنیمیں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت 110
ترجمہ معنیپس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے) میری اطاعت کرو
۞قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلۡأَرۡذَلُونَ
آیت 111
ترجمہ معنیانہوں نے جواب دیا "“کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟
قَالَ وَمَا عِلۡمِي بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
آیت 112
ترجمہ معنینوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں
إِنۡ حِسَابُهُمۡ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّيۖ لَوۡ تَشۡعُرُونَ
آیت 113
ترجمہ معنیان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو
وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 114
ترجمہ معنیمیرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں
إِنۡ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرࣱ مُّبِينࣱ
آیت 115
ترجمہ معنیمیں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں
قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمَرۡجُومِينَ
آیت 116
ترجمہ معنیانہوں نے کہا "اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوۡمِي كَذَّبُونِ
آیت 117
ترجمہ معنینوحؑ نے دعا کی "“اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا
فَٱفۡتَحۡ بَيۡنِي وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحࣰ ا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 118
ترجمہ معنیاب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے
فَأَنجَيۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
آیت 119
ترجمہ معنیآخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا
ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ ٱلۡبَاقِينَ
آیت 120
ترجمہ معنیاور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت 121
ترجمہ معنییقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت 122
ترجمہ معنیاور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتۡ عَادٌ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 123
ترجمہ معنیعاد نے رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت 124
ترجمہ معنییاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينࣱ
آیت 125
ترجمہ معنیمیں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت 126
ترجمہ معنیلہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 127
ترجمہ معنیمیں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
أَتَبۡنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةࣰ تَعۡبَثُونَ
آیت 128
ترجمہ معنییہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُونَ
آیت 129
ترجمہ معنیاور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے
وَإِذَا بَطَشۡتُم بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِينَ
آیت 130
ترجمہ معنیاور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت 131
ترجمہ معنیپس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِيٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعۡلَمُونَ
آیت 132
ترجمہ معنیڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو
أَمَدَّكُم بِأَنۡعَٰمࣲ وَبَنِينَ
آیت 133
ترجمہ معنیتمہیں جانور دیے، اولادیں دیں
وَجَنَّٰتࣲ وَعُيُونٍ
آیت 134
ترجمہ معنیباغ دیے اور چشمے دیے
إِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمࣲ
آیت 135
ترجمہ معنیمجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے
قَالُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡنَآ أَوَعَظۡتَ أَمۡ لَمۡ تَكُن مِّنَ ٱلۡوَٰعِظِينَ
آیت 136
ترجمہ معنیانہوں نے جواب دیا "تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے
إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 137
ترجمہ معنییہ باتیں تو یوں ہی ہوتی چلی آئی ہیں
وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ
آیت 138
ترجمہ معنیاور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں
فَكَذَّبُوهُ فَأَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت 139
ترجمہ معنیآخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت 140
ترجمہ معنیاور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتۡ ثَمُودُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 141
ترجمہ معنیثمود نے رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت 142
ترجمہ معنییاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينࣱ
آیت 143
ترجمہ معنیمیں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت 144
ترجمہ معنیلہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 145
ترجمہ معنیمیں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
أَتُتۡرَكُونَ فِي مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ
آیت 146
ترجمہ معنیکیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟
فِي جَنَّٰتࣲ وَعُيُونࣲ
آیت 147
ترجمہ معنیاِن باغوں اور چشموں میں؟
وَزُرُوعࣲ وَنَخۡلࣲ طَلۡعُهَا هَضِيمࣱ
آیت 148
ترجمہ معنیاِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟
وَتَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتࣰ ا فَٰرِهِينَ
آیت 149
ترجمہ معنیتم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت 150
ترجمہ معنیاللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَلَا تُطِيعُوٓاْ أَمۡرَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ
آیت 151
ترجمہ معنیاُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو
ٱلَّذِينَ يُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُونَ
آیت 152
ترجمہ معنیجو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے
قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ
آیت 153
ترجمہ معنیانہوں نے جواب دیا "تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے
مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرࣱ مِّثۡلُنَا فَأۡتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
آیت 154
ترجمہ معنیتو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے لا کوئی نشانی اگر تو سچّا ہے
قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةࣱ لَّهَا شِرۡبࣱ وَلَكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمࣲ مَّعۡلُومࣲ
آیت 155
ترجمہ معنیصالحؑ نے کہا "یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءࣲ فَيَأۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيمࣲ
آیت 156
ترجمہ معنیاس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا
فَعَقَرُوهَا فَأَصۡبَحُواْ نَٰدِمِينَ
آیت 157
ترجمہ معنیمگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے
فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت 158
ترجمہ معنیعذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت 159
ترجمہ معنیاور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 160
ترجمہ معنیلوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت 161
ترجمہ معنییاد کرو جبکہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينࣱ
آیت 162
ترجمہ معنیمیں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت 163
ترجمہ معنیلہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 164
ترجمہ معنیمیں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
أَتَأۡتُونَ ٱلذُّكۡرَانَ مِنَ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 165
ترجمہ معنیکیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ
آیت 166
ترجمہ معنیاور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو
قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ
آیت 167
ترجمہ معنیانہوں نے کہا “اے لوطؑ، "اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلۡقَالِينَ
آیت 168
ترجمہ معنیاس نے کہا "تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهۡلِي مِمَّا يَعۡمَلُونَ
آیت 169
ترجمہ معنیاے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے
فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
آیت 170
ترجمہ معنیآخرکار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا
إِلَّا عَجُوزࣰ ا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
آیت 171
ترجمہ معنیبجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت 172
ترجمہ معنیپھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا
وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرࣰ اۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت 173
ترجمہ معنیاور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت 174
ترجمہ معنییقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت 175
ترجمہ معنیاور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت 176
ترجمہ معنیاصحاب الاَیکہ نے رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت 177
ترجمہ معنییاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينࣱ
آیت 178
ترجمہ معنیمیں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت 179
ترجمہ معنیلہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 180
ترجمہ معنیمیں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
۞أَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَلَا تَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُخۡسِرِينَ
آیت 181
ترجمہ معنیپیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو
وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِ
آیت 182
ترجمہ معنیصحیح ترازو سے تولو
وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
آیت 183
ترجمہ معنیاور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ وَٱلۡجِبِلَّةَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 184
ترجمہ معنیاور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے
قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ
آیت 185
ترجمہ معنیانہوں نے کہا "تو محض ایک سحرزدہ آدمی ہے
وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرࣱ مِّثۡلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ
آیت 186
ترجمہ معنیاور تو کچھ نہیں مگر ایک انسان ہم ہی جیسا، اور ہم تو تجھے بالکل جھوٹا سمجھتے ہیں
فَأَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفࣰ ا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
آیت 187
ترجمہ معنیاگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے
قَالَ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُونَ
آیت 188
ترجمہ معنیشعیبؑ نے کہا "میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ ٱلظُّلَّةِۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ
آیت 189
ترجمہ معنیانہوں نے اسے جھٹلا دیا، آخرکار چھتری والے دن کا عذاب ان پر آ گیا، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةࣰۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت 190
ترجمہ معنییقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت 191
ترجمہ معنیاور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت 192
ترجمہ معنییہ رب العالمین کی نازل کردہ چیز ہے
نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ
آیت 193
ترجمہ معنیاسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے
عَلَىٰ قَلۡبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ
آیت 194
ترجمہ معنیتاکہ تو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلق خدا کو) متنبّہ کرنے والے ہیں
بِلِسَانٍ عَرَبِيࣲّ مُّبِينࣲ
آیت 195
ترجمہ معنیصاف صاف عربی زبان میں
وَإِنَّهُۥ لَفِي زُبُرِ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت 196
ترجمہ معنیاور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے
أَوَلَمۡ يَكُن لَّهُمۡ ءَايَةً أَن يَعۡلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُاْ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ
آیت 197
ترجمہ معنیکیا اِن (اہلِ مکہ) کے لیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں؟
وَلَوۡ نَزَّلۡنَٰهُ عَلَىٰ بَعۡضِ ٱلۡأَعۡجَمِينَ
آیت 198
ترجمہ معنی(لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر اہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے
فَقَرَأَهُۥ عَلَيۡهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ مُؤۡمِنِينَ
آیت 199
ترجمہ معنیاور یہ (فصیح عربی کلام) وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے
كَذَٰلِكَ سَلَكۡنَٰهُ فِي قُلُوبِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت 200
ترجمہ معنیاِسی طرح ہم نے اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں گزارا ہے
لَا يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُاْ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ
آیت 201
ترجمہ معنیوہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں
فَيَأۡتِيَهُم بَغۡتَةࣰ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ
آیت 202
ترجمہ معنیپھر جب وہ بے خبری میں ان پر آ پڑتا ہے
فَيَقُولُواْ هَلۡ نَحۡنُ مُنظَرُونَ
آیت 203
ترجمہ معنیاُس وقت وہ کہتے ہیں "کہ “کیا اب ہمیں کچھ مُہلت مِل سکتی ہے؟
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
آیت 204
ترجمہ معنیتو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟
أَفَرَءَيۡتَ إِن مَّتَّعۡنَٰهُمۡ سِنِينَ
آیت 205
ترجمہ معنیتم نے کچھ غور کیا، اگر ہم انہیں برسوں تک عیش کرنے کی مُہلت بھی دے دیں
ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُواْ يُوعَدُونَ
آیت 206
ترجمہ معنیاور پھر وہی چیز ان پر آ جائے جس سے انہیں ڈرایا جا رہا ہے
مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يُمَتَّعُونَ
آیت 207
ترجمہ معنیتو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟
وَمَآ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
آیت 208
ترجمہ معنی(دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اِس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے حق نصیحت ادا کرنے کو موجود تھے
ذِكۡرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
آیت 209
ترجمہ معنیاور ہم ظالم نہ تھے
وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ
آیت 210
ترجمہ معنیاِس (کتاب مبین) کو شیاطین لے کر نہیں اترے ہیں
وَمَا يَنۢبَغِي لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيعُونَ
آیت 211
ترجمہ معنینہ یہ کام ان کو سجتا ہے، اور نہ وہ ایسا کر ہی سکتے ہیں
إِنَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّمۡعِ لَمَعۡزُولُونَ
آیت 212
ترجمہ معنیوہ تو اس کی سماعت تک سے دُور رکھے گئے ہیں
فَلَا تَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُعَذَّبِينَ
آیت 213
ترجمہ معنیپس اے محمدؐ، اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو، ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاؤ گے
وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ
آیت 214
ترجمہ معنیاپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈراؤ
وَٱخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت 215
ترجمہ معنیاور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ
فَإِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ إِنِّي بَرِيٓءࣱ مِّمَّا تَعۡمَلُونَ
آیت 216
ترجمہ معنیلیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذ مہ ہوں
وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
آیت 217
ترجمہ معنیاور اُس زبردست اور رحیم پر توکل کرو
ٱلَّذِي يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ
آیت 218
ترجمہ معنیجو تمہیں اس وقت دیکھ رہا ہوتا ہے جب تم اٹھتے ہو
وَتَقَلُّبَكَ فِي ٱلسَّٰجِدِينَ
آیت 219
ترجمہ معنیاور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگاہ رکھتا ہے
إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
آیت 220
ترجمہ معنیوہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
هَلۡ أُنَبِّئُكُمۡ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ
آیت 221
ترجمہ معنیلوگو، کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمࣲ
آیت 222
ترجمہ معنیوہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں
يُلۡقُونَ ٱلسَّمۡعَ وَأَكۡثَرُهُمۡ كَٰذِبُونَ
آیت 223
ترجمہ معنیسُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں
وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلۡغَاوُۥنَ
آیت 224
ترجمہ معنیرہے شعراء، تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں
أَلَمۡ تَرَ أَنَّهُمۡ فِي كُلِّ وَادࣲ يَهِيمُونَ
آیت 225
ترجمہ معنیکیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں
وَأَنَّهُمۡ يَقُولُونَ مَا لَا يَفۡعَلُونَ
آیت 226
ترجمہ معنیاور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرࣰ ا وَٱنتَصَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَيَّ مُنقَلَبࣲ يَنقَلِبُونَ
آیت 227
ترجمہ معنیبجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا، اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں